Monday, May 6, 2024

راہل گاندھی کی حمایت میں 12 جولائی کو ‘خاموش ستیہ گرہ’، بڑی تعداد میں جمع ہوں گے کانگریسی

(ترہت نیوژ ڈیسک)

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کانگریس نے 12 جولائی کو تمام ریاستوں میں خاموش ستیہ گرہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ستیہ گرہ ریاستی ہیڈکوارٹر میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد کیا جائے گا۔ یہ جانکاری کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے دی ہے۔

گجرات ہائی کورٹ کے ذریعہ جمعہ کو سیشن کورٹ کے حکم کو برقرار رکھنے کے بعد کے سی وینوگوپال نے پی سی سی کے تمام صدور کو خط لکھا، جس میں ‘مودی کنیت’ ہتک عزتی کیس میں راہل گاندھی کی سزا پر روک لگانے سے انکار کیا گیا تھا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ایک ساتھ کھڑے ہوں اور اس بات کا اعادہ کریں کہ راہل گاندھی اکیلے نہیں ہیں۔ موجودہ حالات میں لاکھوں کانگریسی اور کروڑوں لوگ چاہے ان کی سیاسی وابستگی سے قطع نظر سچائی اور انصاف کی اس لڑائی میں ان کے ساتھ ہیں۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles