Thursday, May 2, 2024

فسلطین۔ اسرائیل جنگ میں کون کس کے ساتھ ؟

(ڈا کٹر محمد وسیم)               

فسلطین اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ دس دنوں سے لگاتار جنگ جاری ہے، اس جنگ میں دونوں ملکوں کے فوجی سمیت ہزاروں شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں۔ دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں اسرائیل کے ساتھ ہیں، کچھ عالمی طاقتیں جیسے امریکہ، فرانس اور برطانیہ تو کُھل کر ساتھ دے رہی ہیں، امریکہ نے اسرائیل کی مدد کے لیے جنگی جہاز بھی بھیج دیا ہے اور وہ بار بار کہہ رہا ہے کہ ہم ہر طرح سے مدد کریں گے۔

امریکی وزیرِ خارجہ حملے کے فوراً بعد اسرائیل پہنچ گئے اور وہاں جا کر اُنھوں نے کہا ہے کہ میں بھی یہودی ہوں، ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، اِس کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ مشرقِ وسطیٰ میں کئی ممالک کے دورے پر گئے، اب خبر آ رہی ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ کَل پھر دوبارہ سے اسرائیل جائیں گے، یعنی تین چار دنوں کے اندر امریکی وزیرِ خارجہ کا اسرائیل کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

وہیں اس جنگ کو لے کر تمام مسلم ممالک نے اسرائیل کی کُھل کر مذمت کی ہے، اُردن اور مصر نے کُھل کر تنقید کی ہے، سعودی عرب شروع دن سے دنیا بھر کے ممالک کے سربراہوں سے فون کر کے بات کر رہا ہے اور جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا ہے، سعودی عرب کی اسرائیل سے جو بات چیت جاری تھی، سعودی عرب نے اب اُس سے بات بند کرنے کا اعلان کیا ہے، دراصل دنیا یہ سوچ رہی تھی کہ اسرائیل کے لئے حمایت ملے گی، امریکی جنگی جہاز دیکھ کر یہ عرب ممالک کے لوگ ڈر جائیں گے، لیکن اس بار ایسا نہیں لگ رہا ہے بلکہ عرب ممالک اور دیگر مسلم ممالک کُھل کر فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایسے وقت میں اقوامِ متحدہ بھی خاموش ہے، امریکہ کے صدر بار بار اسرائیل کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں کہ ضرورت پڑنے پر دوسرا جنگی جہاز بھی بھیجیں گے، لیکن اِن سب سے کوئی فرق نہیں پڑا ہے اور عرب کے شیوخ فلسلطین کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں، خبر ہے کہ تمام عرب ممالک منتظر ہیں کہ بس راستہ نکلے تو فلسطینی مسلمانوں کے لیے اِمدادی سامان سے وہ سرزمین بھر دیں گے۔ عرب ممالک کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر کئی دہائیوں سے مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور فلسطین اپنے جائز حقوق کی بازیابی کی لڑائی لڑرہا ہے۔ وہیں یہودی اور عیسائی ممالک کا کہنا ہے کہ حماس ایک دہشت گردانہ حملہ کررہا ہے جس میں فلسطین پوری طرح شامل ہے۔ ہاں عرب ممالک کے علاوہ کچھ ایک جیسے روس وغیرہ ممالک ہیں جو فلسطین کے حق میں بیان دے رہا ہے۔ فلسطین اس لڑائی میں حق بجانب ہے یا نہیں یہ تاریخ کی ورق گردانی سے بخوبی پتا لگتا ہے۔ وہیں فلسطینوں کا کہنا ہے کہ  ۔   لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے ۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles