Sunday, May 5, 2024

نتیش اور امیت شاہ کی ہوگی ملاقات، بہار حکومت نے ملاقات کے لیے کی خصوصی تیاریاں

 (ترہت نیوزڈیسک)

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 10 دسمبر کو بہار آ رہے ہیں۔ تین ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد امت شاہ پہلی بار بہار کا دورہ کر رہے ہیں۔ امیت شاہ کے دورۂ بہار کو لے کر وزیر اعلیٰ نتیش کمار ایکشن موڈ میں ہیں۔ دراصل، 10 دسمبر کو امت شاہ پٹنہ میں مشرقی علاقائی کونسل کی میٹنگ کریں گے۔ یہ میٹنگ چیف منسٹر سکریٹریٹ سمواد میں ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے آج اعلیٰ حکام کے ساتھ اس میٹنگ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔پانی اور وسائل کے وزیر سنجے جھا نے کہا کہ سی ایم نتیش اس میٹنگ میں شرکت کرنے والے ہیں۔ اس حوالے سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کن کن مسائل کو رکھا جائے گا۔ میں اس سے واقف نہیں ہوں، لیکن بین ریاستی معاملات اور بین الاقوامی سرحد سے متعلق معاملات ہیں، جیسے بہار کا نیپال میں ڈیم بنانے کا معاملہ یا نیپال سے کوسی اور کملا میں آنے والی گاد۔ جس کی وجہ سے سیلاب کا مسئلہ ہے، یہ تمام مسائل باقی رہیں گے۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles