Saturday, May 18, 2024

ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت

بشکریہ:(مولانا ڈاکٹرابوالکلام قاسمی شمسی)

ووٹ ہر شہری کا آئینی حق ہے، ملک کا آئین ہر شہری کو ووٹنگ میں حصہ لے کر اچھی حکومت بنانے کا حق دیتا ہے، یہ کام حکومت کی جانب سے الیکشن کے دریعہ کرایا جاتا ہے۔ ہر الیکشن سے پہلے ووٹر لسٹ کو درست کیا جاتا ہے۔ ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کا کام جاری ہے،   اس کی آخری تاریخ ۹؍دسمبر ۲۰۲۳ء ہے۔  اس موقع پر ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ووٹرلسٹ  میں اپنے نام کو چیک کرلے ، نام میں کوئی غلطی ہوتو اس کو درست کرائے، ووٹر لسٹ میں نام نہ ہو تو  اس میں اپنا نام  درج  کرالے ، اس کے علاؤہ  جو ابھی ووٹ دینے کی عمر کو پہنچے ہیں ،وہ  بھی اپنا نام ووٹر لسٹ میں درج کرائیں۔ اس طرح ووٹر لسٹ میں نام  چیک کرنے اور نام درج کرانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی شمسی نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ۲۰۲۴ء کا پارلیمانی الیکشن قریب ہے،اس لئے ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کام جاری ہے، حکومت کی جانب سے ووٹر لسٹ کو شائع کردیا گیا ہے، تاکہ ہر شہری اپنے نام کو چیک کرکے دیکھ لے کہ اس کا نام ووٹر لسٹ میں ہے کہ نہیں، اگر ہے تو اس میں کوئی غلطی تو  نہیں ہے، اگر غلطی ہے تو اس کی تصحیح کرائے، اگرووٹرلسٹ میں نام نہ ہوتو اس میں نام درج کرالے۔اس کے علاوہ جس کی عمر ابھی ۱۸؍سال کی ہوئی ہو، وہ  بھی اپنا نام ووٹرلسٹ میں درج کرالے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ ہر شہری  کا آئینی حق ہے، ملک کے شہری اپنے ووٹ کا حق استعمال کر کے  ملک میں اچھی حکومت بناسکتے ہیں،  اس کے لئے ووٹرلسٹ میں آپ کا نام ہونا ضروری ہے۔ اگر ووٹرلسٹ میں نام نہیں ہے ،تو آپ ووٹ دینے سے محروم ہوجائیں گے۔ ووٹرلسٹ میں نام چیک کرنے، نام تصحیح کرانے اور نام اندراج کرانے کے سلسلہ میں بیداری مہم اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس کام کو جلد پورا کرنے کےلیے مندرجہ ذیل طریقے اختیار کئے جائیں (۱) ہر محلہ میں محلہ کمیٹی بنائی جائے (۲) کمیٹی کے ممبران ہر گھر کا سروے کریں ۔(۳)کمیٹی کے ممبران لوگوں کے نام الیکشن کمیٹی کے ویب سائٹ پر چیک کریں، جس کانام نہ ہواس کے لئے فارم پُر کراکے بی ایل او کے پاس جمع کریں یا امیدوار براہ راست آن لائن فارم بھرکر جمع کریں اور بی ایل او کے رابطہ میں رہیں۔(۴) اگر محلہ میں انتظام نہ ہوتو آن لائن سینٹر پر جاکر ووٹرلسٹ میں نام درج کرائیں یا نام میں غلطی ہوتو اس کی تصحیح کرائیں۔(۵) نام وغیرہ وہی درج کرائیں جو آدھار کارڈ میں درج ہے۔(۶) نام کی اسپیلنگ کو صحیح لکھائیں، تاکہ نام میں غلطی نہ ہو۔ (۷) مزیدرہنمائی کے لئے ملی تنظیموں کی جانب سے جاری اعلان کا مطالعہ کریں۔ وقت کم رہ گیا ہے، اس کا خیال رکھیں۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles