Thursday, May 2, 2024

مدرسوں کے نئے دستورالعمل اور معاون مترجمین کے مسائل کو لےکرایم ایل سی خالد انور نے وزیر اعلیٰ سے کی ملاقات

(پریس ریلیز)

نوٹ: ’’جدیو سے ایم ایل سی ڈاکٹر خالدانور آج بہار اور کے لئے محتاج تعارف نہیں ہیں، خاص کر اقلیتوں اور سیکولر طبقوں کے جائز حقوق کی بازیابی، ان کے مسائل کا حل تلاش کرنے، اور ان کے جائز مطالبات کی آواز بلند کرنے والے بہار میں واحد قائد کے طورپر ڈاکٹر خالد انور کا نام آتا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ کچھ حاسدین انہیں لعن طعن کرتے ہیں۔ لیکن یہ وہی حاسدین ہیں جو آج تک قوم کے رہبری کے نام پر رہزنی کرتے آئے ہیں۔ بہار کا شاید ہی ایسا کوئی ضلع ہو جو آج خالد انور کی صلاحیتوں اور خوبیوں سے استفادہ نہ کیا ہو۔خالد انور جب سے ایم ایل سی بنے ہیں تب سے آج تک اقلیتوں خواہ وہ کسی بھی مذہب کا ہو ان کے حقوق کی بازیابی کی کامیاب لڑائی لڑی ہے۔ ’’ (عبدالمبین)

جے ڈی یو کے متحرک لیڈر ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور نے آج کئی اہم بنیادی مسائل کو لے کر وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی ۔ سی ایم سکریٹریٹ میں ملاقات کے دوران ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور نے مدرسہ کے نئے دستور العمل ، معاون مترجمین ،سہرسہ میں اردو اسکول کی تعمیر اور مشرقی چمپارن کی خستہ حال سڑکوں کی تعمیر سمیت کئی عوامی مسائل کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سامنے رکھا ۔ وزیر اعلیٰ نے ہر ایک معاملے کو غور سے سنا اور اپنے افسران سے مذکورہ معاملوں کی رپورٹ طلب کی ۔ افسران نے  بتایا کہ مدرسہ کے نئے دستور العمل میں جو کمیاں تھیں انہیں نکال دیا گیا ہے اور نیا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے جو جلد ہی محکمہ تعلیم کے توسط سے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ افسران نے معاون مترجمین کی زیر التوا لسٹ کے بارے میں کہا کہ کچھ عدالتی اڑچنیں ہیں جس کی وجہ سے یہ لسٹ ابھی تک جاری نہیں ہو سکی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ عدالتی اڑچنوں کو دور کر تے ہوئے معاون اردو مترجمین کے اہل امید واروں کی لسٹ جلد جاری کی جائے اور بقیہ امید واروں کیلئے الگ سے کوئی میکنزم تیار کرتے ہوئے مسئلے کا حل نکالا جائے ۔

ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور نے سہرسہ ٹائون واقع سہرسہ بستی میں ایک اردو اسکول کے قیام کی مانگ کو وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھا۔ جس پر وزیر اعلیٰ نےاپنے پرنسپل سکریٹری کو ہدایت دی کہ ڈی ایم سے بات کریں اور وہاں اسکول کے قیام کو یقینی بنائیں۔ وہیں مشرقی چمپارن میں کئی اہم خراب سڑکوں  پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ گُرہنوا سے گوا باری، ڈھاکہ سے پکڑی دیال اور چریا سے بیلوا تک کی تینوں سڑکوں کی خستہ حالی پر بات ہوئی ،جس پر وزیر اعلیٰ نے اپنے افسر کو اس سلسلے میں رپورٹ دینے کو کہا ۔ افسر نے بتایا کہ پکڑی دیال سے ڈھاکہ اور چریاسے بیلوا کی سڑکیں پی ایم جی ایس وائی کو لے کر کورٹ میں معاملہ زیر التوا ہے ۔ جیسے ہی فیصلہ آتا ہے ان سڑکوں کی تعمیرجلد ہی  شروع ہو جائے گی ۔ڈاکٹر خالد انور نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کر تے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار مسائل کو حل کر نے میں ہمیشہ سنجیدہ رہے ہیں۔ انہوں نے اقلیتو ں کے تمام مسائل کو حل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بہار کے تمام طبقات سے محبت کر تے ہیں اور انصاف کے ساتھ ترقی صرف نعرہ نہیں ہے بلکہ عملی طور پر اسے زمین پر اتارا گیا ہے ۔ ڈاکٹر خالد انور نے یقین دلایا ہے کہ تمام مسائل کے حل ہوں گے۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles