Monday, May 6, 2024

امیت شاہ سے ملاقات کے بعد مانجھی کا اعلان، این ڈی اے کا حصہ بنے گی ہندوستانی عوام مورچہ پارٹی۔

(تر ہت نیوز ڈیسک)
بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور ہندوستانی عوام مورچہ کے سرپرست جیتن رام مانجھی نے آج دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ اس دوران ان کے بیٹے سنتوش سمن اور مرکزی وزیر داخلہ نتیانند رائے بھی موجود تھے۔ امیت شاہ سے ملاقات کے بعد مانجھی نے این ڈی اے کے ساتھ جانے کا اعلان کیا ہے۔

بتا دیں کہ مانجھی اور امت شاہ کے درمیان تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔ اس دوران بی جے پی اور ایچ اے ایم کے درمیان اتحاد پر بات ہوئی۔ میٹنگ کے بعد پارٹی کے قومی صدر سنتوش سمن نے کہا کہ ہم این ڈی اے کا حصہ بنیں گے اور آنے والے دنوں میں سیٹ فارمولہ طے کیا جائے گا۔

اہم بات یہ ہے کہ عظیم اتحاد سے الگ ہونے کے بعد جیتن رام مانجھی اور ان کے بیٹے سنتوش سمن دہلی روانہ ہو گئے تھے۔ وہ صرف دو دن کے لیے دہلی میں ہیں۔ آج آخرکار انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔

بہار کی سیاست میں پچھلے کچھ دنوں سے کافی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ ایک طرف بہار کے سی ایم نتیش کمار 23 جون کو اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کرنے جا رہے ہیں، وہیں دوسری طرف گزشتہ کئی سالوں سے ان کی حلیف کے طور پر کام کر رہی پارٹی نے اب اپنا ہاتھ پیچھے ہٹا لیا ہے اور خود کو گرینڈ الائنس سے الگ کر لیا۔ امیت شاہ سے ملاقات کے بعد مانجھی نے این ڈی اے میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سیٹوں کا فارمولہ آنے والے دنوں میں طے کیا جائے گا۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles