Thursday, May 2, 2024

سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کی اُصول پسندی

(ڈاکٹر محمد وسیم)

سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ وہ ایک اصول پسند اور وقت کے پابند انسان ہیں، وقت کی پابندی اُن کی زندگی کی ایک اہم خصوصیت ہے، وہ خود اصول پسند اور وقت کے پابند ہیں اور دوسروں سے بھی یہی تقاضا کرتے ہیں کہ وہ بھی اصول پسند اور وقت کے پابند رہیں، کچھ دنوں پہلے اُن کے بیٹے کے ساتھ اسکول میں ایک واقعہ پیش آیا، جس پر محمد بن سلمان نے مثبت رویہ اختیار کیا اور وقت کی پابندی کو اہمیت دی، اُن کے عمل کی دنیا بھر میں تعریف ہوئی۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پرسنل سیکریٹری بدر العساکر نے لکھا ہے کہ کچھ دنوں پہلے ولی عہد محمد بن سلمان کے بڑے بیٹے شہزادہ سلمان بن محمد اپنے اسکول میں 10 منٹ کی دیری سے پہنچے، وہ اسکول کے دروازے پر کھڑے رہے، لیکن اسکول کی انتظامیہ نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے بڑے بیٹے کو اسکول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی، جس کی وجہ سے اُنھیں واپس گھر جانا پڑا، بادشاہِ وقت کے گھر کے بڑے بیٹے کو واپس گھر آنا پڑا۔

کسی شخص نے ولی عہد محمد بن سلمان سے اسکول کی انتظامیہ کے اِس عمل کی شکایت کی، تو محمد بن سلمان نے ناراضگی، یا شکایت، یا اپنا اثر یا اپنا رُعب دِکھانے کے بجائے اسکول کی انتظامیہ کی تعریف کی، ساتھ میں اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ میرے بیٹے کی دیری کے باوجود بھی اگر اسکول کی انتظامیہ میرے بیٹے کو اسکول میں داخل ہونے دیتی اور یہ بات میری معلومات میں آجاتی، تو اسکول کی انتظامیہ کو ہی سزا ملتی، اُنھوں نے کہا کہ اگر ہمیں آگے بڑھنا ہے تو وقت کی پابندی کرنی ہوگی، ہمیں اپنے ہر کام کو اُس کے وقت پر پوری پابندی سے کرنا پڑے گا، میرے بیٹے کو بھی اسکول وقت پر ہی جانا چاہیے۔

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے اِس عمل کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے اور بطورِ مثال اِس عمل کو پیش کیا جا رہا ہے، اِس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وقت کی پابندی زندگی کے ہر شعبے میں کرنی چاہیے، وقت کا پابند انسان اور اصول پسند انسان ہی دوسروں کے لیے عملی نمونہ بنتا ہے.

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles