Thursday, May 2, 2024

بہار حکومت نے ذات پات کی مردم شماری کی رپورٹ جاری، بی جے پی میں بوکھلاہٹ

(عبدالمبین)

پیر کو بہار حکومت نے ذات کی آبادی کی مردم شماری کی رپورٹ بھی شیئر کی ہے جو اس نے بی جے پی کی مخالفت اور عدالت میں کئی پیچیدگیوں کے باوجود مکمل کی تھی۔ بہار حکومت کے ایڈیشنل سکریٹری وویک کمار سنگھ  جو کہ اس وقت چیف سکریٹری کا اضافی چارج سنبھالے ہوئے ہیں نے بہار کی ذات پات کی مردم شماری کی رپورٹ عوام کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی پیچیدگیوں اور الجھنوں کے باوجود بہار حکومت نے مردم شماری کا یہ کام پورا کیا ہے۔ مردم شماری کا کام جنگی پیمانے پرپوراکیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق بہار کی آبادی 13 کروڑ 7 لاکھ 25 ہزار 10 ہے۔ واضح رہے کہ یہ مردم شماری نتیش کمار کی انتھک کوششوں سے ہی ممکن ہوئی ہے۔ ذات پات کی مردم شماری کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں سب سے زیادہ آبادی انتہائی پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق بہار میں اونچی ذات کے لوگ بہت کم آبادی میں ہیں۔

تمام ذاتوں کے فیصد کے حساب سے اعداد و شمار:

آبادی کے لحاظ سے انتہائی پسماندہ طبقہ 36.01 فیصد ہے اور اس کی تعداد 4,70,80,514 ہے۔ جبکہ پسماندہ طبقہ 27.12 فیصد ہے جن کی تعداد 3,54,63,936 ہے۔ جب کہ درج فہرست ذاتیں 19.6518% ہیں، ان کی آبادی 2,56,89,820 ہے۔ درج فہرست قبائل کی آبادی 21,99,361 ہے جو کل آبادی کا 1.6824% ہے۔ غیر محفوظ یعنی عام ذات کی آبادی، جسے اونچی ذات بھی کہا جا سکتا ہے، 2,02,91,679 ہے جو کہ بہار کی کل آبادی کا 15.5224 فیصد ہے۔

بعض زمروں کے اعداد و شمار:

یادو – 14.2666 فیصد، کرمی – 2.8785 فیصد

کشواہا- 4.2120 فیصد، برہمن- 3.6575 فیصد

بھومیہار- 2.8683 فیصد، راجپوت- 3.4505 فیصد

مشاعر- 3.0872 فیصد ملہ- 2.6086 فیصد

بنیا – 2.3155 فیصد کائستھ – 0.60 فیصد

مذہب کے مطابق بہار کی آبادی:

سروے رپورٹ کے مطابق بہار میں سب سے زیادہ تعداد ہندوؤں کی ہے۔ بہار میں 107192958 لوگ ہندو مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ یعنی بہار کی کل آبادی کا 81.9 فیصد ہندو ہیں۔ دوسرا بڑا مذہبی گروہ مسلمان ہے۔ ریاست میں 23149925 لوگ مذہب اسلام کے پیروکار ہیں۔ مسلمانوں کی آبادی 17.7 فیصد ہے۔ عیسائی 0.05 فیصد، بدھسٹ 0.08 فیصد، جین 0.009 فیصد ہیں۔ 2146 لوگوں نے کہا ہے کہ وہ کسی مذہب کو نہیں مانتے۔

واضح رہے کہ اس رپورٹ میں نتیش حکومت نے کل 215 ذاتوں کا ڈیٹا جاری کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق پسماندہ، انتہائی پسماندہ اور درج فہرست ذاتوں کی کل آبادی 82 فیصد سے زیادہ ہے، جب کہ صرف 15.5 فیصد عام ذات کے لوگوں کی ہے، اب اس اعداد و شمار کے بعد عام طبقات کی سیاست کرنے والوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوک سبھا انتخابات بھی افق پر ہیں، اس لیے یہ مردم شماری یقینی طور پر بی جے پی کے لیے کچھ مشکلات پیدا کرے گی۔ جس کو لے کر بی جے پی کے کئی لیڈروں نے بیان دینا شروع کر دیا ہے۔ ساتھ ہی نتیش کمار اس کام کو اپنی حکومت کی ایک بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں، جو دراصل یہ ہے۔ ساتھ ہی تیجسوی یادو جو اس مردم شماری کے حق میں تھے اور اسے کروانے کے لیے سڑکوں سے لے کر ایوان تک آواز اٹھا رہے تھے، انہیں بھی آئندہ انتخابات میں اس کا فائدہ ملے گا۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles