Tuesday, May 7, 2024

بہار کے ملازم اساتذہ کو ملے گا ریاستی ملازمین کا درجہ، نتیش کابینہ نے منظوری دی

(ترہت نیوزڈیسک)

چیف سکریٹریٹ میں جاری نتیش کابینہ کی اہم میٹنگ ختم ہوگئی۔ کابینہ اجلاس میں مجموعی طور پر 29 ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔ نتیش حکومت بہار کے تقریباً چار لاکھ ملازم اساتذہ کو ریاستی ملازمین کا درجہ دے گی۔ آج ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں حکومت نے محکمہ تعلیم کی اس تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

دراصل، لوک سبھا انتخابات سے پہلے بہار کی عظیم اتحاد حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ حکومت بہار کے تقریباً 4.45 لاکھ اساتذہ کو ریاستی ملازمین کا درجہ دے گی۔ ایمپلائڈ ٹیچرز یونین کافی عرصے سے یہ مطالبہ کر رہی تھی۔ انتخابات سے عین قبل نتیش حکومت نے بڑا ماسٹر اسٹروک کھیلتے ہوئے ملازم اساتذہ کے مطالبات کو پورا کیا ہے۔

آج ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں حکومت نے بہار اسکول اسپیشل ٹیچر رولز 2023 کو منظوری دی۔ اب بہار کے تمام ملازم اساتذہ کو خصوصی استاد کہا جائے گا۔ انہیں بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ کے ذریعہ لیا جانے والا معمولی امتحان پاس کرنا ہوگا۔ اس کے بعد حکومت انہیں سرکاری ملازمین کا درجہ دے گی۔

2 نومبر کو گاندھی میدان میں منعقدہ تقرری خط تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بڑا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا تھا کہ بہار کے تمام ملازم اساتذہ کو مشترکہ امتحان دے کر سرکاری ملازمین کا درجہ دیا جائے گا۔ اسٹیج سے ہی سی ایم نتیش نے محکمہ تعلیم کے اے سی ایس کے کے پاٹھک کو دو ماہ کے اندر خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کی ہدایت دی تھی اور کہا تھا کہ ریاست کے تمام ملازم اساتذہ کو سرکاری ملازمت دی جائے گی۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles