Saturday, April 27, 2024

دیوالی سے پہلے نتیش- تیجسوی کا تحفہ، 25 ہزار اساتذہ کو ایک ساتھ تقسیم کریں گے تقرری خط، تاریخ اور وقت طے

(ترہت نیوزڈیسک)

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو دیوالی سے پہلے اساتذہ بحالی اہلیتی امتحان (بی پی ایس سی) میں کامیاب امیدواروں کو تحفہ دینے جا رہے ہیں۔ 2 نومبر کو نتیش کمار پٹنہ کے گاندھی میدان میں 25 ہزار اساتذہ کو تقرری سند تقسیم کریں گے۔ وزیر اعلیٰ ان اساتذہ سے خطاب بھی کریں گے۔ اس کے بعد 3 نومبر کو یہ اساتذہ اپنے اسکول میں اساتذہ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ اس سے متعلق ہدایات محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے کے پاٹھک نے جاری کی ہیں۔

محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نے ایک خط جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2 نومبر کو سہ پہر 3 بجے گاندھی میدان میں تقرری خط تقسیم کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس میں تمام اضلاع سے بی پی ایس سی کے 25 ہزار نئے تعینات اساتذہ آئیں گے۔ تقریب میں تمام اضلاع، تمام طبقات اور تمام زمروں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔ یہ تمام اساتذہ 2 نومبر کی صبح اپنے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے بس کے ذریعے گاندھی میدان پہنچیں گے۔

بتایا جا رہا ہے کہ 2 نومبر کو ہونے والی تقریب کے بعد تمام اساتذہ رات کو اپنے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں واپس آجائیں گے۔ وہاں سے منتخب شدہ امیدوار اساتذہ ۳ نومبر کو اپنے اپنے اسکولوں میں تعیناتی کے لئے جائیں گے۔ کے کے پاٹھک نے اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (ایس سی ای آر ٹی) کو ہدایت دی ہے کہ ٹریننگ کا اگلا بیچ 4 نومبر سے شروع ہوسکتا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بی پی ایس سی کے ذریعہ تجویز کردہ ٹیچر امیدواروں کی فہرست میں کچھ کے نام اور آدھار نمبر میں غلطیاں پائی گئی ہیں۔ ان منتخب اساتذہ کی کاؤنسلنگ 31 اکتوبر کے بعد ضروری دستاویزات وغیرہ کی جانچ کے بعد کی جائے گی۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم نے جمعہ کو تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles