Friday, May 3, 2024

بھارت جوڑو یاتّرا کے بعد اب “بھارت جوڑو نِیاۓ یاتّرا” شروع

 (ڈاکٹر محمد وسیم، نئی دہلی)

کانگریس پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی نے ایک سال پہلے بھارت جوڑو یاتّرا شروع کی تھی، جسے کافی مقبولیت حاصل ہوئی تھی اور راہل گاندھی کی بھی شہرت میں اضافہ ہوا تھا، اب راہل گاندھی نے “بھارت جوڑو نِیاۓ یاتّرا” شروع کی ہے، مَنِی پور کی راجدھانی اِمپھال سے نئے جوش و جذبے کے ساتھ یاتّرا شروع ہو گئی ہے، اِس یاتّرا سے انصاف ملنے کی آواز سنائی دے رہی ہے، پارٹی کے صدر ملکا ارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ یہ یاترا ہندوستان میں فسطائیت کو روکنے، جمہوریت، آئین کو بچانے اور آنے والی نسلوں کی زندگیوں کو تعمیری بنانے کے لیے بے حد ضروری ہے

راہل گاندھی نے گزشتہ چند سالوں سے جس طرح سے زمینی سطح پر رہ کر عوام کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کی ہے اور اُن کی آواز اٹھائی ہے، اِس کی ہر طرف تعریف ہوئی ہے، اِس دوران بی جے پی کے نیتاؤں کی طرف سے اُن کی تنقید بھی بہت ہوئی ہے، لیکن اُنھوں نے کسی کی تنقید اور مخالفت کی پروا نہیں کی، بلکہ انصاف اور جمہوریت کی بقا کے لیے میدان میں ڈٹے رہے، ہندوستان میں کانگریس پارٹی ایسی پارٹی ہے جس نے غ-زہ کے مسلمانوں کے لیے بڑی مضبوطی کے ساتھ آواز اٹھائی ہے، پِرینکا گاندھی فلس-طی-ن کے لیے مسلسل آواز اٹھاتی رہی ہیں

 راہل گاندھی کے ذریعے بھارت جوڑو نِیاۓ یاتّرا 14جنوری-2024ء کو شروع ہو گئی ہے، یہ یاترا 15 ریاستوں اور 110 اضلاع سے گزرے گی، یہ پیدل یاترا ہوگی اور بس کے ذریعے بھی، کُل 6 ہزار کلومیٹر سے زیادہ کی یاترا ہوگی، جس میں کُل دو مہینے لگیں گے، راہل گاندھی نے انصاف، امن، بھائی چارہ اور رواداری کے فروغ اور نفرت اور تعصب کے خاتمے کے لیے زمینی سطح پر جو کوشش شروع کی ہے، اُس کوشش میں وہ ضرور کامیاب ہوں گے.

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles