Friday, April 26, 2024

آدتیہ ٹھاکرے نے تیجسوی یادو سے ملاقات کی، پرینکا چترویدی اور انیل دیسائی بھی رہےساتھ

(تر ہت نیوز ڈیسک)
شیوسینا-یو بی ٹی لیڈر اور سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے آج بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ آدتیہ ٹھاکرے بہار کی راجدھانی پٹنہ پہنچ گئے ہیں۔ ٹھاکرے یہاں سے سیدھے 10 سرکلر روڈ پر واقع رابڑی کی رہائش گاہ کے لیے روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ تیجسوی یادو سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران ٹھاکرے کے ساتھ شیوسینا لیڈر ایم پی پرینکا چترویدی اور شیوسینا لیڈر انیل دیسائی بھی پٹنہ پہنچ گئے ہیں۔

پٹنہ پہنچنے پر شیوسینا-یو بی ٹی لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ میں پہلی بار پٹنہ آیا ہوں۔ یہاں آنے کے بعد لوگوں اور کارکنوں کا یہ اجتماع دیکھ کر خوشی محسوس ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر دو نوجوان مل رہے ہیں تو کسی اچھے معاملے پر بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ، ہم بہت سارے مسائل پر مل کر کام کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ٹھاکرے نے کہا کہ بہار سمیت پورے ملک کے نوجوانوں کو ایک ساتھ آنا چاہئے اور ہمارے ساتھ مل کر ملک کی ترقی کے لئے دیش کے ساتھ چھلاوا کرنے والوں کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت جو مسائل چل رہے ہیں، خواہ وہ بے روزگاری ہو یا مہنگائی، ہم نوجوانوں کو متحد ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ اگر نوجوان ساتھ ہوں گے تو نہ صرف بہار یا مہاراشٹر بلکہ پورا ملک ترقی کرے گا۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب سے پہلے ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ نوجوانوں کے بارے میں ہماری سوچ کیا کہتی ہے۔ دوسری طرف جب ان سے پوچھا گیا کہ ممبئی میں حملہ کرنے والے بہاریوں کے بارے میں ان کا کیا کہنا ہے تو انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ان پر حملہ کیا وہ اب بی جے پی کے ساتھ مل کر وہاں حکومت چلا رہے ہیں۔

اسی طرح نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سے ملاقات کے بعد آدتیہ ٹھاکرے اب بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ روانہ ہو گئے ہیں۔ یہاں یہ سبھی لوگ مل کر بہار کے وزیر اعلیٰ کی طرف سے چلائی جا رہی اپوزیشن اتحاد کی مہم پر تبادلہ خیال کریں گے اور اس سلسلے میں کوئی نئی حکمت عملی بھی بنا سکتے ہیں۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles