Monday, November 25, 2024

‏ بھارت کی صدر نے ’’جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین2023 کے افتتاح کے موقع سے سوچھ سجل شکتی سمان ایوارڈ تقسیم کئے۔

(ترہت نیوز ڈیسک)

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے، ‏‏دیہی پانی اور صفائی ستھرائی کے شعبے کی خواتین چیمپئن کو اعزاز دینے کے لیے وزارت جل شکتی کےتحت ‏‏ منعقدہ ’’سوچھ سجل شکتی سمان 2023‘‘میں شرکت کی۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہونے والی اس تقریب کا مقصد ‏‏سوچھ بھارت مشن – گرامین (ایس بی ایم-جی)، جل جیون مشن (جے جے ایم)، جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین (جے ایس اے-سی ٹی آر) ‏‏ کے نفاذ میں نچلی سطح پر خواتین کے ذریعہ کیے جانے والے غیر معمولی اور مثالی کام کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ 36 خواتین واش چیمپیئنز کو ‏‏ صدر جمہوریہ ہند اور ‏‏مرکزی وزیر جل شکتی ‏‏ نے ‏’سوچھ سجل شکتی سمان 2023‘‏‏ سے نوازا۔ ‏‏اس تقریب میں جل شکتی ابھیان – کیچ دی رین 2023 کا افتتاح اور جل شکتی کے ‏‏وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کے ذریعہ پائیداری کے بارے میں نیشنل واٹر مشن (این ڈبلیو ایم) کے ایس او پیز کا اجراء بھی کیا گیا۔

‏اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ وزارت جل شکتی کے تمام تین مشنوں میں خواتین سب سے آگے ہیں، ‘‘ہم سیلف ہیلپ گروپس اور کمیونٹی پر مبنی تنظیموں میں خواتین کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہیں جنھوں نے پانی کے تحفظ، پانی کے انتظام اور صفائی ستھرائی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی سخت محنت اور عزم نے سوچھ بھارت مشن، جل جیون مشن اور جل شکتی ابھیان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ ایس بی ایم (جی) اور جے جے ایم پروگراموں میں خواتین کی قیادت نے 11 کروڑ سے زیادہ دیہی کنبوں کو پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کی ہے اور 2 لاکھ سے زیادہ او ڈی ایف پلس گاؤوں کو حاصل کیا ہے۔ اہم مشنوں کے مجموعی فوائد کو اجاگر کرتے ہوئے محترمہ مرمو نے کہا، ‘‘نوبل انعام یافتہ مائیکل کریمر نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ دیہی بھارت میں ہر سال پانچ سال سے کم عمر کے 2.1 لاکھ بچوں کی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔’’

‏خواتین چیمپیئنز کی ستائش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم سب نے دیکھا ہے کہ کس طرح بہار کی ببیتا گپتا کو پلاسٹک کے فضلے کو آرائشی مصنوعات میں تبدیل کرنے کے لیے ، اوڈیشہ کی سلیلا جینا کو ٹھوس اور مائع فضلہ کے انتظام کے لیے، جھارکھنڈ کی منی دیوی کو گھروں میں نل کا پانی فراہم کرنے کے لیے، اور نیلم سنگھ کو کمیونٹی تعاون کے ذریعہ گاؤں کو او ڈی ایف پلس بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ خواتین میرے اس یقین کو مضبوط بناتی ہیں کہ ان کی لگن اور سخت محنت سے بھارت پانی کے انتظام اور صفائی ستھرائی میں دنیا کے سامنے ایک مثال پیش کرے گا۔ صدرجمہوریہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آج کا ایوارڈ آپ کو مزید لگن کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دے گا۔

‏ڈی ڈی ڈبلیو ایس مرکزی حکومت کے دو فلیگ شپ پروگراموں یعنی سوچھ بھارت مشن گرامین (ایس بی ایم-جی) اور جل جیون مشن (جے جے ایم) کو نافذ کر رہا ہے۔ ایس بی ایم-جی  2‏اکتوبر 2014 کو شروع کیا گیا تھا،  جس کا مقصد کھلے میں رفع حاجت کی روک تھام کرنا تھا۔ 2 اکتوبر 2019 کو ملک کے تمام گاؤوں نے خود کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) قرار دیاگیا۔ اس کے بعد ایس بی ایم-جی 2.0 کا آغاز کیا گیا تاکہ دیہاتوں کی او ڈی ایف حیثیت کو برقرار رکھا جاسکے اور ٹھوس اور مائع فضلہ مینجمنٹ کے ذریعے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی سطح کو بہتر بنایا جاسکے۔

‏پانی کو ہر ایک کا سروکار بنانے کے لیے، جل شکتی ابھیان (جے ایس اے) کو 2019 میں شروع کیا گیا تھا، جو ایک قومی کال ٹو ایکشن تھا، جس میں لاکھوں لوگوں کو پانی کے تحفظ اور ری چارج کی کوششوں میں شامل کیا گیا تھا۔ اس مہم کے نتیجے میں عوام کی شرکت اور برادریوں کی فعال شمولیت کے ساتھ پانی سے متعلق 6 لاکھ سے زیادہ ڈھانچوں کی تعمیر اور بحالی ہوئی۔ جے ایس اے 2019 کے بعد  ’’کیچ دی رین‘‘مہم کا آغاز کیا گیا جس میں پانی کے تحفظ اور بارش کے پانی کو جمع کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ 2020 اور 2021 میں پورے ملک میں کیچ دی رین مہم نفاذ کو وسعت دی گئی۔  یہ مہمات پانی کے تحفظ اور پانی کے انتظام پر کام کرنے والے تمام اسٹیک ہولڈروں کو یکجا کرنے اور ہم آہنگی پیدا کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ اس کامیابی سے حوصلہ پاکر صدر جمہوریہ ہند نے  اس سلسلے کی چوتھی کڑی ’’جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین 2023‘‘کا افتتاح کیا جس کا موضوع ’’پینے کے پانی کے منبع کی پائیداری‘‘ ہے۔‏‏جے ایس اے: سی ٹی آر -2023 کی توجہ مرکوز مداخلت میں ان سرگرمیوں کو مستحکم کرنا شامل ہے : (1) پانی کا تحفظ اور بارش کے پانی کو جمع کرنا؛ (2) تمام آبی ذخائر کی گنتی، جیو ٹیگنگ اور انوینٹری بنانا؛ اس کی بنیاد پر پانی کے تحفظ کے لیے سائنسی منصوبوں کی تیاری (3) تمام اضلاع میں جل شکتی کیندروں کا قیام (4) وسیع پیمانے پر شجرکاری اور (5) بیداری پیدا کرنا۔‏

جل شکتی اور آدیواسی امور کے وزیر مملکت جناب بشیشور ٹوڈو نے اپنی تقریر میں خواتین چیمپیئنزکی ستائش کی اور بتایا کہ کس طرح خواتین تمام سرکاری پروگراموں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

‏جل شکتی اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے اپنی تقریر میں سبھوں سے اپیل کیا کہ  ‘‘سوچھتا’’کو اپنی زندگی کا عزم اور مقصد بنائیں اور اس تقریب میں شرکت کرنے والی خواتین واش ہیروز سے سبق لیں۔

‏صدر جمہوریہ ہند اور مرکزی وزیر جل شکتی نے مندرجہ ذیل زمروں کے تحت ایس بی ایم-جی، جے جے ایم اور این ڈبلیو ایم کے تحت کل 36 ایوارڈ دیے:‏

  • أ‌.         ‏سوچھ بھارت مشن – گرامین (ایس بی ایم – جی)‏
    • أ‌.         ‏گاؤں کو او ڈی ایف پلس ماڈل بنانا‏
    • ب‌.     ‏گوبردھن / بائیو ڈی گریڈایبل فضلہ اور / یا پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ‏
    • ت‌.     ‏گرے واٹر مینجمنٹ اور / یا فیکل سلج مینجمنٹ‏
  • ب‌.     ‏جل جیون مشن (جے جے ایم)‏
    • أ‌.         ‏پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کے او اینڈ ایم زمرے میں تبدیلی لانے والی خواتین‏
  • ت‌.     ‏نیشنل واٹر مشن (این ڈبلیو ایم)‏
    • أ‌.         ‏جل شکتی ابھیان – کیچ دی رین
    • ب‌.     ‏واٹر واریئر

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles