(ترہت نیوزڈیسک)
پاکستان اور چین کی سرحدوں پربھارت”پرلے” بیلسٹک میزائل نصب کرنے جا رہا ہے۔ قیامت برپا کرنے والے اس پرلے میزائلوں کو روکنا پاکستان اور چین کے لیے لوہے کے چنے چبانے کے مترادف ہوگا۔ 150 سے 500 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی طاقت رکھنے والے ان میزائلوں کو روکنا چین اور پاکستان کے بس کا روگ نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ حکومت ہند نے ہندوستانی مسلح افواج کے لیے تقریباً 120 ‘پرلے’ بیلسٹک میزائل خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ میزائل چین اور پاکستان کی سرحدوں پر نصب کیے جائیں گے۔ پرلے بیلسٹک میزائل 150 سے 500 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی طاقت رکھتے ہیں۔ وزارت دفاع کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں مسلح افواج کے لیے تقریباً 120 میزائلوں کے حصول اور ان کی سرحدوں پر تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ ان بیلسٹک میزائلوں کے حصول کو ملک کے لیے ایک مضبوط قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سرحدوں پر تعینات یہ میزائلیں بھارت کے مضبوط قوت ارادی کا عکاس ثابت ہوگا۔ اور ان ممالک کے لیے بھارت کا چیلنج ہوگا جو ہماری شائستگی کو ہماری کمزوری سمجھتے ہیں۔ آج بھارت ہر سطح پر مضبوط سے مضبوط تر ہو چکا ہے، ہمارے سرحدی محافظین اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے لیے پوری طاقت اور اعلی تکنیک کے ساتھ سرحدوں پر تیار ہیں۔
