Sunday, November 24, 2024

ڈھاکہ بلاک میں 72.99 فیصدہوئی ووٹنگ، ہلکی پھلکی جھڑپوں کو چھوڑ کر پرامن رہا انتخاب۔

(تر ہت نیوز ڈیسک ، ڈھاکہ) چوتھے مرحلے کے لیے ڈھاکہ کے کل 23 پنچایتوں میں پولنگ پرامن طریقے سے ہوئی۔ ڈھاکہ بلاک میں کل 72.99 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی جس میں خواتین نے پرجوش طریقے سے ووٹ ڈالے۔ معمولی واقعات کو چھوڑ کر پور ے پنچایت میں ووٹروں نے پرامن ماحول میں بڑی آسانی کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر شرشت کپل اشوک ، پولیس کپتان نوین چندر جھا کو ڈھاکہ بلاک کے حساس پولنگ مراکز کا مسلسل دورہ کرتے دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ ڈھاکہ بلاک میں 23 پنچایتوں کے 319 بوتھ پر 185300 ووٹر ہیں۔ ایس پی نوین چندر جھا اور ڈسٹرکٹ آفیسر شرسط کپل اشوک بلاک کے کئی مرکز پر شکایت ملتے ہی خود پہنچ کرصورتحال کا جائزہ لیا۔ بلووا گواباری پنچایت میں مکھیاں کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ، لیکن انتظامیہ کی فوری کارروائی کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا اور پولیس نے حامیوں پر لاٹھی برساتے ہوئے انہیں بوتھ سے باہر نکالا۔ بھگوان پور پنچایت کے بکھری گاؤں کے بوتھ پر ، حامیوں نے ایک دوسرے کو مارا پیٹا ، جس کی وجہ سے ووٹنگ تھوڑی دیر کے لیے متاثر ہوئی ، لیکن انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ماحول کو پرسکون کردیا۔ دوسری طرف ، ملکونیا پنچایت کے پرسا گاؤں کے بوتھ نمبر 213 پر تعینات سکیورٹی اہلکار وشیش کمار سنگھ ، جو ضلع کے ایک تھانے کے جمعدار ہیں، انہیں شراب کے نشے میں پائے جانے کی وجہ سے ایس پی نوین چندر جھا نے برخواست کردیا ہے۔ الیکشن آفیسر نیز بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر عابد حسین نے کہا کہ تمام بوتھ پر سخت سکیورٹی اور نگرانی تھی جس کے نتیجے میں بلاک کے تمام مقامات پر مکمل امن کی فضا برقرار رہی اور ووٹرز نے بلا خوف و خطر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ سب ڈویژنل آفیسر افتخار احمد نے بتایا کہ تمام مقامات پر پولنگ پرامن طریقے سے ہوئی۔ سکیورٹی اہلکاروں کی مکمل چوکسی تھی۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles