Thursday, April 25, 2024

ذاتیٔ مردم شماری پر ہائی کورٹ کی پابندی کو ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ گئی بہار حکومت کو لگا جھٹکا،                   فی الحال ہائی کورٹ ہی کرے گی سماعت

(ترہت نیوز ڈیسک)

ذاتیٔ مردم شماری پر ہائی کورٹ کی پابندی کو ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ گئی بہار حکومت کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف بہار سرکار عرضی کو فی الحال سماعت میں لینے سے انکار کردیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جولائی مہینے تک ذاتیٔ مردم شماری معاملے میں ہائی کورٹ ہی سماعت کرے گی اور تب تک اس ضمن میں ہائی کورٹ کا فیصلہ ہی برقرار رہے گا۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ ہائی کورٹ کا دیا گیا فیصلہ درست تھا۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پٹنہ ہائی کورٹ نے 3 جولائی تک ذات کی گنتی پر عبوری روک لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بہار حکومت نے ہائی کورٹ میں جلد سماعت کے لیے عرضی دائر کی تھی، لیکن عدالت عظمی نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عدالت عالیہ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ اس عرضی میں حکومت کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ گنتی کی تکمیل پر پابندی ہٹائی جائے۔ نیز اس معاملے میں ہائی کورٹ کی سماعت کو واپس لیا جائے۔ تاہم بدھ کو سماعت نہیں ہوئی اور جمعرات کو نئی تاریخ دی گئی۔ آج کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا کہ وہ سب سے پہلے 3 جولائی کو پٹنہ ہائی کورٹ میں ہونے والی سماعت میں شرکت کریں۔ وہاں اپنے خیالات پیش کریں۔ اگر پٹنہ ہائی کورٹ اس معاملے میں کوئی فیصلہ نہیں دیتی ہے تو یہاں 14 جولائی کو کیس کی سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد اب ذات پات کی گنتی کو لے کر ریاستی حکومت کے تمام راستے بند ہیں۔ وہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایک بار پھر اپوزیشن کو حکومت پر حملہ کرنے کا موقع مل گیا ہے۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles