Thursday, April 25, 2024

اے آئی ایم آئی ایم کے 5 ایم ایل اے میں سے 4 آر جے ڈی میں شامل

(تر ہت نیوز ڈیسک)
اسد الدین اویسی کی پارٹی مجلس اتحاد المسلمین کے 5 ایم ایل اے میں سے 4 ایم ایل اے آر جے ڈی میں شامل ہو گئے ہیں۔ میم کے ان چار ایم ایل اے کے اپنی پارٹی مجلس اتحاد المسلمین کو چھوڑ کر آر جے ڈی میں شمولیت کے بعد اب بہار میں میم پارٹی میں مکمل انتشار ہوگیا ہے۔ اب فقط اختر الایمان ہی میم پارٹی میں رہ گئے ہیں۔ مکیش سہنی کی وکاس شیل انسان پارٹی کے بعد بہار میں اسد الدین اویسی کی پارٹی کو یہ دوسرا بڑا سیاسی جھٹکا لگا ہے۔ اس بار کے اسمبلی انتخاب میں بہار سے AIMIM کے 5 ارکان بہار کے آمور سے اختر الایمان، بائسی سے سید رکن الدین احمد، کوچادھامن سے محمد۔ اظہار آصفی، جوکی ہاٹ سے شاہنواز عالم اور بہادر گنج سے محمد۔ انجار نعیمی رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ اختر الایمان کو چھوڑ کر اویسی کے چاروں ایم ایل اے اب آر جے ڈی میں شامل ہو گئے ہیں۔ اختر الایمان اب بھی اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ ہیں۔ آر جے ڈی میں شامل ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے سب کا خیرمقدم کیا اور انہیں مبارکباد دی، جب کہ چاروں ایم ایل اے نے آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کا آشیرواد لیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے تیجشوی نے کہا کہ ہماری پارٹی مضبوط ہوئی ہے اور وہ گھر واپس آگئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے کیا ہے۔ نئے آر جے ڈی ایم ایل اے نے بھی آر جے ڈی سپریمو سے آشیرواد لیا ہے۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ وہ دوبارہ پرانے گھر میں واپس آگئے ہیں۔ اویسی کی پارٹی کے چاروں ایم ایل ایز نے ایک آواز میں کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے، اب ہم مل کر عظیم اتحاد کو مضبوط کریں گے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے چاروں ایم ایل اے نے کہا کہ بنگال اور یوپی انتخابات کے نتائج کو دیکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بہار میں سیکولر پارٹی کواب اپنے ہاتھ مضبوط کرنا چاہیے۔ اسی لیے ہم آر جے ڈی میں شامل ہوئے ہیں۔ اس سے آر جے ڈی مضبوط ہوگی اور ایک نیا بہار بنے گا۔

تیجسوی نے کہا کہ بی جے پی نے آج تک بہار میں اکیلے الیکشن لڑنے کی ہمت نہیں کی ہے۔ ہم یہ جنگ مزید لڑیں گے اور جیتیں گے۔ بہار کے عوام نے عظیم اتحاد کو مینڈیٹ دیا، یہ الگ بات ہے کہ چور دروازے سے کوئی انٹری لے گیا۔ ہمیں اقتدار کا لالچ نہیں ہے اور دوسروں کو اقتدار کا لالچ ہے، یہ ظاہر اور عکاس ہے۔ بی جے پی اور جے ڈی یو اقتدار کے لیے آپس میں لڑ رہے ہیں۔

اویسی کے 4 میں سے 5 ایم ایل ایز کے آر جے ڈی میں شامل ہونے کے بعد اب آر جے ڈی ایم ایل ایز کی تعداد بڑھ کر 80 ہوگئی ہے۔ آر جے ڈی اب بہار میں واحد سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔ پہلے بی جے پی 77 ایم ایل ایز کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی تھی، اب آر جے ڈی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ بہار اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم نے میم ایم ایل ائیز شامل کر لیا ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اختر الایمان نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ان کے ایم ایل اے کو دوسری پارٹیوں سے مسلسل پیشکشیں مل رہی تھی، حالانکہ انہوں نے یقین ظاہر کیا تھا کہ ایم ایل اے نہیں ٹوٹیں گے۔ اس کے باوجود اختر الایمان کا کہنا ہے کہ چھوٹی پارٹی ہونے کی وجہ سے ان کے ایم ایل اے کو مسلسل پیشکش کی جارہی تھی، بالآخر اب اویسی کو بہار میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles