Thursday, April 25, 2024

اب 2 سال سے زائد عمر کے بچے بھی لے سکتے ہیں ویکسن، بچوں کے لئے بھارت بائیوٹیک ویکسین کو ملی منظوری

(تر ہت نیوز ڈیسک)
کورونا وائرس انفیکشن کے خلاف جاری جنگ میں بھارت کے بچوں کے لئے ایک خوشی کی خبر سامنے آئی ہے۔ کرونا کی جنگ میں اب دی سال سے عمر کے بچوں کو بھی ویکسن کی خوراک دی جائیگی، جس سے بچے بھی اس جنگ میں محفوظ v مامون رہیں گے۔ ڈی جی سی آئی کی تشکیل کردہ ماہر کمیٹی نے بھارت بائیوٹیک کی ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ویکسین دو سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی دی جا سکتی ہے۔ موصولہ معلومات کے مطابق اس ویکسین کی دو خوراکوں کے درمیان 28 دن کا وقفہ رکھنا ہوگا۔ ڈرگ ریگولیٹرز نے بھارت بائیوٹیک کو اس سال مئی میں بچوں پر ٹرائل کرنے کی اجازت دی تھی۔ یہ تجربہ ستمبر میں مکمل ہوا۔ 6 اکتوبر کو ہی کمپنی نے اعداد و شمار کو سی ڈی ایس سی او کے حوالے کیا تاکہ وہ ہنگامی استعمال کے لیے تصدیق اور منظوری دے سکے۔ واضح رہے کہ یہ ویکسین پہلے سے بھری ہوئی سرنج میں ہوگی۔ اس میں 0.5 ملی لیٹر خوراک موجود ہوگی۔

2 سال تک کے بچوں کو زیادہ خوراک دینے سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے بچوں کی ویکسین کے لیے پی ایف ایس میکانزم پر زور دیا گیا۔ پہلے سے بھری ہوئی 0.5 ملی لیٹر ویکسین کو ایک بار استعمال کرنے کے بعد اسے پھینک دینا پڑے گا۔ بچوں کو ویکسین کی دونوں خوراکیں 28 دن کے وقفے کے اندر دی جائیں گی۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles