(تر ہت نیوز ڈیسک)
بہار کے محکمہ صحت میں کورونا ویکسینیشن کے نام پر ‘بڑا گھوٹالہ’ سامنے آیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ریاست میں کورونا ویکسینیشن مہم میں بڑا گھپلہ ہوا ہے۔ ایک نیوز چینل نے اپنی تحقیقات میں بڑا دعویٰ کیا ہے۔ تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ویکسینیشن کی عظیم مہم میں ارول میں وزیر اعظم، وزیر داخلہ کے ساتھ ساتھ فلمی اداکارہ کے نام پر بھی کورونا ویکسینیشن کی گئی ہے۔
کورونا ویکسینیشن کے نام پر اتنی بڑی گڑبڑی کے بعد ریاست کے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اس پر ابھی تک کوئی کچھ کہنے کو تیار نہیں۔ اس دوران بتایا گیا ہے کہ نیوز چینل نے اپنی تحقیقات میں بہار کے ارول ضلع میں مہا ویکسینیشن میں ‘مہا گھوٹالہ’ کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ معاملہ ارول کے کئی اسپتالوں سے جڑا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ارول ضلع کے کرپی میں کرائے گئے اینٹیجن ٹیسٹ میں سینکڑوں لوگوں کے نام جھوٹے درج کئے گئے ہیں۔ ان کے نام اور موبائل نمبر بھی غلط ہیں۔ جب چینل نے اس پر تحقیقات کی تو کئی چونکا دینے والی باتیں سامنے آئیں۔ کارپی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں بہت زیادہ دھوکہ دہی کی بات کہی جارہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس سنٹر میں کئی بڑی شخصیات کے نام پر ویکسینیشن کی گئی ہے۔
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 27 اکتوبر کو آر ٹی پی سی آر اور ویکسینیشن کے نام پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، سونیا گاندھی، پرینکا چوپڑا، کترینہ کیف، ایشوریہ رائے سمیت کئی اہم شخصیات کے نام ویکسینیشن لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ دعویٰ کے مطابق ان ناموں کے لوگوں نے ارول میں کورونا ویکسین لگائی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ معاملہ کے علم میں آنے پر ریاستی صحت کمیٹی نے محکمہ صحت کی کلاس لی ہے۔