Thursday, April 25, 2024

ٹیچر بحالی کی نئی پالیسی پراحتجاج جاری، جیتن رام مانجھی سے ملے بائیں بازو کے رہنما

(ترہت نیوزڈیسک)

  ٹیچر بحالی کی نئی پالیسی کے خلاف ملازم اساتذہ اور ٹیچر امیدواروں کا احتجاج جاری ہے۔ راشٹریہ جنتا دل، جنتا دل یونائیٹڈ، کانگریس کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد بائیں بازو کی جماعتوں کے رہنماؤں نے آج ہندوستانی عوام مورچہ کے سرپرست جیتن رام مانجھی سے ملاقات کی۔

ٹیچر بحالی پالیسی ۲۰۲۳ کو لے کر جاری احتجاج کے مد نظر آج دوسرے دن  وام دل کے رہنماؤں نے ہندوستانی عوام مورچہ کے قومی رہنما اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی سے ملاقات کی۔ اس سے پہلے بائیں بازو کی پارٹیوں کے لیڈر آر جے ڈی، جے ڈی یو اور کانگریس کے لیڈروں سے بھی مل چکے ہیں۔

بائیں بازو کے لیڈروں کی ٹیم میں سی پی آئی-ایم ایل کے ریاستی سکریٹری کنال، سینئر لیڈر کے ڈی یادو، سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری رام نریش پانڈے، جانکی پاسوان، رام للا سنگھ اور سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری لالن چودھری اور بورڈ آف سکریٹریز کے رکن ارون مشرا شامل تھے۔

بائیں بازو کے لیڈروں نے کہا کہ عظیم اتحاد کی مختلف جماعتوں سے ملاقات کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ اب بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو سے ملاقات کی جائے گی اور ان کے سامنے یہ مسئلہ رکھا جائے گا۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles