Sunday, November 24, 2024

خواتین کے مسائل کے حل کے لئے بہار کے 500 تھانوں میں کھلیں گے خواتین ہیلپ ڈیسک

(ترہت نیوز ڈیسک)

اب خواتین بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنے مسائل تھانے میں رکھیں گی اور بآسانی ان کے مسائل کا حل نکالا جائے گا۔ بہار کے  500 تھانوں میں خواتین کے مسائل کے حل کے لئے ہیلپ ڈیسک کھولے جائیں گے، اور موصولہ اطلاع کے مطابق 26 فروری کو سی ایم نتیش کمار بہار کے 500 تھانوں میں خواتین کے ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کریں گے۔

اس بابت اے ڈی جی آر مالار بیجی نے بتایا کہ اب خواتین اپنے مسائل کے حل کے لئے پولیس کے پاس آ رہی ہیں۔ خواتین بااختیار ہو رہی ہیں۔ اس خواتین ہیلپ ڈیسک کے ذریعہ خواتین فوجی دیگر خواتین کو بااختیار بنائیں گی۔ تاکہ خواتین بغیر کسی جھجک کے اپنے مسائل کا اظہار کر سکیں۔ ضلع میں دستیاب فورس کے مطابق تمام تھانوں میں ایک ایک خاتون پولس کو اس کے لیے تعینات کیا جانا چاہیے۔ ان خواتین فوجیوں کو بھی تربیت دی جائے گی۔ پھر انہیں قانون کے بارے میں معلومات دی جائیں گی۔ تاکہ آنے مدد کے لئے آنے والی خواتین کی مدد کی جا سکے۔ ریاست کے ہر تھانے میں خواتین کے لئے ہیلپ ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں۔

اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ہر تھانے میں خواتین کا ڈیسک بنانے کا مقصد یہ ہے کہ خواتین کو اپنے مسائل کے حل کے لئے ضلع ہیڈ کوارٹر کا رخ کرنا پڑتا تھا، کیونکہ اب تک  ہر ضلع میں صرف ایک خواتین کا تھانہ ہے، ضلع کے دیہی گاؤں سے خواتین کو ضلع ہیڈکوارٹر میں آنے میں کافی دشواریاں ہوتی تھیں، اب خواتین اپنے قریب کے کسی بھی تھانے میں آسانی سے جا سکتی ہیں اور اپنے مسائل اپنی خاتون افسر یا کانسٹیبل کو بتا سکتی ہیں۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles