Wednesday, January 15, 2025

بہار کے ڈی جی پی کا جعلی واٹس ایپ پروفائل بنا کر افسران کو دھوکہ دینے والے شاعر مجرموں کی اب خیر نہیں، جانچ میں لگی ایجنسی

(تر ہت نیوز ڈیسک)

بہار میں سائبر فراڈ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ عام آدمی کو تو چھوڑیں، ان دنوں سائبر فراڈ نت نئے طریقے ایجاد کر کے خاص لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ حال ہی میں بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی کو نشانہ بناتے ہوئے سائبر فراڈ کے ذریعے ان کے اکاؤنٹ سے 90000 رقم نکالی گئی۔ اسی دوران ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے کہ بہار پولیس کے سربراہ یعنی ڈی جی پی ایس کے سنگھل کا پروفائل بنا کر پولیس افسران کو دھوکہ دینے کی کوشش کی گئی ہے، دراصل ڈی جی پی کے نام سے ایک فرضی اکاؤنٹ بنایا گیا تھا۔ واٹس ایپ پر ان کا نام غلط استعمال کیا گیا، ان کی تصویر بھی ڈی پی میں ڈال دی گئی۔ پھر اس اکاؤنٹ کے ذریعے کئی پولیس افسران کو بھی میسج کیا گیا۔ دراصل یہ معاملہ ستمبر کے مہینے کا ہے، لیکن یہ معاملہ ابھی سامنے آیا ہے۔آئی پی سی کی دفعہ 66C اور 66D کا استعمال کرتے ہوئے ایف آئی آر نمبر 32/2022 درج کی گئی ہے۔ ثبوت کے طور پر اس معاملے میں اکنامک آفنس یونٹ کے پاس اس موبائل نمبر کا اسکرین شاٹ ہے جس پر واٹس ایپ پر ڈی جی پی کے نام پر فیک اکاؤنٹ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 26 ستمبر کو درج ایف آئی آر میں اقتصادی جرائم یونٹ میں تعینات سب انسپکٹر ستیندر کمار کو اطلاع ملی کہ ڈی جی پی سنجیو کمار سنگھل کے نام اور تصویر کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ پولیس اہلکاروں کے ساتھ دھوکہ دہی کی کوشش کی اطلاع موبائل نمبر 9625784766 سے موصول ہوئی ہے۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles