Sunday, November 24, 2024

جانوروں کے ساتھ بھی بہتر سلوک کے اسلامی تعلیمات کو الجزائر کے امام نے پوری دنیا میں روشناس کرایاہے

(ترہت نیوزڈیسک)

الجزائر کے امام نے دورانِ نماز اپنے اوپر چَڑھ گئی بِلّی کے ساتھ نرمی کا جو رویہ اختیار کیا ہے اور اسلامی تعلیمات کا جوعکس ان کے برتاؤمیں ظاہر ہوا ہے اس نے رحم دلی کے تئیں اسلامی تعلیمات کو پوری دنیا میں روشناس کرادیا ہے۔ آج پوری دنیا میں یہ خبر پھیل گئی ہے کہ اسلام کے ماننے والے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں سے بھی نرمی کا برتاؤکرتے ہیں۔ اور نرمی کا یہ برتاؤعام حالات میں ہی نہیں بلکہ ان اپنے عبادات کے دوران بھی مسلمان انسان تو انسان جانوروں کے ساتھ بھی نرمی کا برتاؤکرتے ہیں۔ قرآن شاہد کے کہ جب حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر حملہ کیا گیا تو وہ بھی حالت نماز میں ہی تھی اورعثمان غنی نے اپنے قاتل کو روکنا یا پکڑنا تو دور اپنے اوپر ہورہے تلوار کے وار کو بھی نہیں روکا محض اسلئے کہ وہ عبادت میں مشغول تھے۔ اور آج چودہ سو سال گزرنے کے بعد بھی دیگر لوگ اسلام پر یہ کہتے ہوئے کیچڑ اچھال رہے تھے کہ اسلام کے ماننے والے متشد ہوتے ہیں، لیکن اللہ نے الجزائر کے اس مام کے ذریعہ یہ ثابت کردیا کہ اسلام کے ماننے والوں میں تشدد نہیں بلکہ رحم دلی کا جذبہ کوٹ کوٹ کربھرا ہوا ہے۔

پچھلے دنوں مین اسٹریم اور سوشل میڈیا پر الجزائر کے امام صاحب کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں دوران نماز ایک بلی امام صاحب کے کندھے پر آکر بیٹھ جاتی ہے لیکن امام صاحب گھبراۓ نہیں اور نہ بلی کے ساتھ کوئی غلط سلوک کیا بلکہ نماز جاری رکھی اور بلی کے ساتھ بھی پیار و ہمدردی کا رویہ اپنایا، اس عمل کی ویڈیو پوری دنیا میں پھیل گئی، عالمی میڈیا میں آ گئی اور چند گھنٹوں میں 2 ارب لوگوں نے اس ویڈیو کو دیکھ لیا، اسی کے ساتھ الجزائر حکومت کے وزارت براۓ مذہبی امور نے امام صاحب کو اعزاز سے بھی نوازا۔

آپ جانتے ہیں کہ نہ صرف اسلام بلکہ داعیوں اور اماموں کو بھی بدنام کرنے اور اُن کو عوام سے متنفّر کرانے میں میڈیا نے اہم ادا کیا ہے، سماج میں اور غیروں کے یہاں یہ تصور قائم کروایا کہ یہ امام بڑے سخت دل اور شدت پسند ہوتے ہیں، ان کے مرتبے کو کم کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن آپ یقین جانیے کہ یہ اللہ کی طرف سے ایک ایسا عمل تھا کہ جس نے عالمی سازش کو چند سیکینڈ میں ناکام کر دیا اور اس ویڈیو کے ذریعے یہ پیغام دیا کہ اسلام کے ماننے والے اور امام تو ایسے ہوتے ہیں کہ اپنی سب سے اہم عبادت کے دوران بھی جانوروں تک پر رحم دلی کا رویہ اختیار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کو امریکی چینل سی این این اور برطانوی بی بی سی کے علاوہ کئی چینلوں نے نشر کیا، یہ وہ چینل ہیں جو اسلام اور داعیوں کا نہ صرف مذاق اڑاتے ہیں بلکہ ان کو عوام کے سامنے اس طرح غلط انداز میں پیش کرتے ہیں کہ عوام ان سے نفرت اور دوری اختیار کرنے لگ جاتے ہیں لیکن یہی چینل آج امام صاحب کی رحم دلی کو نشر کر رہے ہیں، یہ بھی رمضان المبارک کی برکتوں میں سے ایک ایسی برکت ہے جس نے غیروں کو بھی اسلام اور اماموں کے تئیں نرم رویہ اختیار کرنے پر مجبور کیا ہے، اس عمل سے امام صاحب نے اسلام کی ایک صحیح تصویر بھی پیش کی ہے.

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles