Sunday, December 22, 2024

ناگالینڈ میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 6 افراد کی ہلاکت پر کشیدگی، وزیر اعلی نے ایس آئی ٹی جانچ کا دیا حکم

(تر ہت نیوز ڈیسک)
ناگالینڈ میں اتوار کو ایک ایسے واقعے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی جس میں مبینہ طور پر سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں درجنوں عام شہری مارے گئے۔ یہ واقعہ مون ضلع کے ترو گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب سیکورٹی فورسز نے ان لوگوں کو NSCN کا مشتبہ دہشت گرد سمجھا۔ فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد اہل علاقہ گھروں سے باہر نکل آئے اور احتجاج شروع کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان بے قصور تھے۔ وہ قریبی کوئلے کی کان سے گھر واپس جا رہے تھے۔ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے چیف منسٹر نیفیو ریو نے ایس آئی ٹی جانچ کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے عوام سے امن کی اپیل بھی کی ہے۔ معلومات کے مطابق مشتعل لوگوں نے سیکورٹی فورسز کی کچھ گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ اس دوران سیکورٹی فورسز نے بھیڑ پر قابو پانے کے لیے گولی چلائی، جس میں کچھ اور لوگوں کو گولیاں لگنے کی بات سامنے آ ر ہی ہیں۔

واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو نے کہا: “مون ضلع کے اوٹنگ میں شہریوں کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ سوگوار خاندانوں سے معافی کا طلبگار ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles