Saturday, October 19, 2024

آر جے ڈی رکن اسمبلی نے کہا بہار میں کھیلا شروع، 15 اگست کو تیجسوی گاندھی میدان میں لہرائیں گے ترنگا، بہار کا سیاسی پارہ چڑھا

(ترہت نیوز ڈیسک)
بہار حکومت اکثریت کے باریک مارجن کے ساتھ چل رہی ہے۔ 7 سے 8 ارکان اسمبلی کی نقل و حرکت سے ریاست کی سیاست میں اقتدار کی صورت حال بدل جائے گی۔ اسے درمیان عظیم اتحاد کی طرف سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جلد ہی وزیر اعلی نتیش کمار کی حکومت گر جائے گی۔ اب راشٹریہ جنتا دل کے ایم ایل اے بھائی وریندر نے ایک بڑا دعویٰ کیا ہے کہ 15 اگست کو گاندھی میدان میں قائد حزب اختلاف اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو پرچم لہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہار این ڈی اے میں ‘کھیل’ شروع ہوچکا ہے اور بہار میں نتیش حکومت کے خاتمے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ آر جے ڈی ایم ایل اے کے اس دعوے نے بہار کی سیاست میں ایک ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔
در حقیقت، آر جے ڈی کے ایم ایل اے کا دعوی این ڈی اے حکومت میں شامل وی آئی پی کے قومی صدر مکیش سہنی کے باغی رویہ سے منسلک ہے۔ یوپی کے وارانسی میں مکیش سہنی کے ساتھ بد سلوکی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے ساہنی نے بہار کی نتیش حکومت پر بھی سوالات اٹھائے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایسا نہیں لگتا کہ بہار میں چار پارٹیوں کی حکومت چل رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ صرف بی جے پی اور جے ڈی یو کی حکومت چل رہی ہے۔ ان کا اشارہ جتن رام مانجھی کی پارٹی ہندوستانی عوام مورچہ اور ان کی پارٹی وکاسیل انسان پارٹی کو اتحاد میں کم اہمیت دینے کی طرف تھا۔
یہ بات کوئی نئی نہیں ہے کہ مکیش سہنی نے ان ڈی اے میں رہتے ہوئے اپنی ناراضگی یہ اپنی توہین کا رونا رویا ہے۔ بلکہ سابقہ ڈیڑھ سال میں مکیش اور مانجھی نے کئی دفعہ اپنی برہمی کا اظہار کیا ہے۔ لیکن نتیجہ یہ رہا کہ وزیر اعلی نتیش نے ہمیشہ ہی ان دنوں کے ساتھ ایک نشست کر کے انکی ناراضگی کو دور کردیا۔ ہو سکتا ہے اس بار بھی سہنی کو کچھ تحفہ غیر مترقبہ مل جائے اور ساہنی خوش ہو جائیں۔ یہ مستقبل کی بات ہے۔ ہو تو یہ بھی سکتا ہے کہ سہنی اور مانجھی اپنی ہتک عز تی کو انا کا مسلہ سمجھیں اور آر جے ڈی کی طرف کوچ کر جائیں۔ ایسی صورت حال میں آر جے ڈی رکن اسمبلی کا دعویٰ سچ ثابت ہوگا۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles