(ڈاکٹر محمد وسیم)
(نئی دہلی)
راہل گاندھی نے کرناٹک کے ضلع مَیسور میں بجلی کی تیز کڑک اور شدید بارش کے درمیان بھی جلسۂ عام کو خطاب کیا، بارش میں بھیگتے ہوۓ راہل گاندھی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر نہ صرف وائرل ہو گئی بلکہ بحث کا موضوع بھی بن گئی، انھوں نے بارش میں بھیگ رہے ہزاروں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “بھارت جوڑو یاتّرا” کے ذریعے ملک کو متحد ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، راہل گاندھی نے کہا کہ یہ یاتّرا کنّیا کماری سے کشمیر تک جاۓ گی، اس سفر میں آپ کو نفرت، تعصب اور تشدد نہیں ملے گا، بلکہ سب کے ساتھ پیار اور محبت نظر آۓ گا
راہل گاندھی نے گزشتہ دو دنوں میں بھارت جوڑو یاتّرا کے دوران مَیسور میں ایک مسجد اور ایک مندر کا دورہ کیا، وہ ایک سیکولر لیڈر کی طرح کردار ادا کر رہے ہیں، نفرت، تعصب، تشدد، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف بھارت جوڑو یاتّرا کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، ان کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے، ان کی مقبولیت سے نفرت اور تشدد کے حامی بے چین اور پریشان ہیں، لیکن راہل گاندھی ایسے عناصر کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں
اس وقت ملک میں نفرت، تعصب اور دشمنی کی جو فضاء چل رہی ہے اس کو میڈیا مزید ہوا دے رہا ہے، ایسے وقت میں یہ یاتّرا بڑی اہمیت کی حامل ہے اور راہل گاندھی نے جس طرح سے نفرت اور تشدد کے خلاف لڑائی شروع کی ہے وہ اِس دَور میں پیار و محبت اور آپسی بھائی چارہ کے لئے امید کی روشنی ہے.