(ترہت نیوزڈیسک)
بہار قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آج آخری دن ہے۔ ایوان کی کارروائی بدھ کی صبح گیارہ بجے وقفہ سوالات سے شروع ہوئی۔ جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی بی جے پی لیڈروں نے بہار میں ہوئے تشدد کو لے کر اسمبلی میں ہنگامہ شروع کر دیا۔ جس کے بعد اسمبلی کے اسپیکر نے بی جے پی ایم ایل اے جیویش مشرا کو مارشل لا کر باہر کردیا۔ اس کے بعد بی جے پی کی طرف سے ایوان کے باہر ہنگامہ کیا گیا اور عظیم اتحاد کی حکومت پر بڑے الزامات لگائے۔ دوسری جانب بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے بی جے پی پر بڑا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کا کام خالی شور مچانا ہے۔
دراصل، بہار قانون ساز کونسل کے بجٹ اجلاس کا آج آخری دن ہے۔ ایسے میں ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے آئی آر جے ڈی لیڈررابڑی دیوی سے یہ سوال پوچھا گیا کہ بہار میں تشدد کی وجہ سے بی جے پی مسلسل ہنگامہ کررہی ہے، جس کی وجہ سے ایوان میں خلل پڑ رہا ہے۔ تو انہوں نے کہا کہ بھاجپا کا کام ہی شور مچانا ہے تو وہ شور مچائے گا ہی۔ بی جے پی فسادات کرانے والی پارٹی ہے۔ بی جے پی فسادات بھڑکاتی ہے اور ہنگامہ بھی کرتی ہے۔
دوسری طرف رابڑی دیوی نے امیت شاہ کے دورہ بہار کے درمیان ہونے والے اس تشدد کے بارے میں کہا – آر ایس ایس والے اور بی جے پی والے پورے ملک میں گھوم رہے ہیں۔ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔ یہ لوگ خالی تشدد بھڑکاتے ہیں اور پھر ہنگامہ برپا کرتے ہیں۔ بہار میں ہماری حکومت فسادات کی تحقیقات کروا رہی ہے۔ اس کے بعد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ امیت شاہ نے نوادہ میں فسادات کے خلاف یہی بیان دیا تھا کہ وہ فسادیوں کو کو الٹا کرکے سیدھا کردیں گے، امیت شاہ کے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے رابڑی دیوی نے کہا کہ وہ خود الٹا ہوجائیں گے۔