Saturday, November 23, 2024

غیر بی جے پی کی رابطہ کمیٹی کی میٹنگ میں سیٹوں پرکوئی فیصلہ نہیں، بھوپال سے نکلے گی مشترکہ ریلی

(ترہت نیوزڈیسک)

  بی جے پی کے خلاف بنائے گئے اپوزیشن اتحاد I.N.D.I.A کی کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ آج دہلی میں این سی پی سربراہ شرد پوار کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ اس میٹنگ میں اتحاد کے سب سے اہم معاملے یعنی سیٹوں کی تقسیم پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے ملک بھر میں مشترکہ ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا آغاز اکتوبر میں بھوپال سے ہوگا۔

کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے I.N.D.I.A. کی رابطہ کمیٹی کی پہلی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے 14 میں سے 13 ارکان موجود تھے۔ ترنمول کانگریس کے ابھیشیک بنرجی ای ڈی کے سمن کی وجہ سے میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے۔ کے سی وینوگوپال نے کہا کہ ہم نے ملک کی مختلف ریاستوں میں ریلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بھوپال میں پہلی ریلی نکالی جائے گی۔ اس ریلی میں مودی حکومت میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، مہنگائی، کرپشن جیسے مسائل پر بات کی جائے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ مدھیہ پردیش میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ لہذا I.N.D.I.A. کی پہلی ملک گیرریلی کے لیے مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کا انتخاب کیا گیا ہے۔

سیٹوں کی تقسیم کا کوئی فیصلہ نہیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ تمام جماعتیں مل کر اس حوالے سے جلد از جلد کوئی فیصلہ کریں گی۔ وینوگوپال نے کہا کہ میٹنگ میں ملک میں ذات پات کی مردم شماری کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

ٹی وی چینلز کا بائیکاٹ کریں گے۔

کے سی وینوگوپال نے کہا کہ ان کے اتحاد I.N.D.I.A کی میڈیا کمیٹی ٹی وی چینل کے ان اینکرز کے ناموں کا فیصلہ کرے گی، جن کے شوز کا تمام اپوزیشن پارٹیاں بائیکاٹ کریں گی۔ میٹنگ میں شریک AAP لیڈر راگھو چڈھا نے کہا کہ کچھ اینکر اشتعال انگیز پروگرام کر رہے ہیں، ان کے پروگراموں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles