Sunday, December 22, 2024

شیوہر پہنچی نتیش کمار کی سمادھان یاترا، سرکاری اسکیموں کے نفاذ کا لیاجائزہ

(عبدالمبین)
آج کل بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ریاست میں سمادھان یاترا پر ہیں۔ بہار کے 38 اضلاع میں سے یہ سمادھان یاترا 18 اضلاع میں پہنچے گی اور نتیش کمار لوگوں سے روبرو ہو کر ان کے مسائل جانیں گے اور پھر ان کا حل نکالیں گے۔ یہ سمادھان یاترا 5 جنوری 2023 کو شروع ہوئی اور 7 فروری 2023 تک جاری رہے گی۔ یہ سمادھان یاترا 5 جنوری کو مغربی چمپارن کے بالمیکی نگر سے شروع ہوئی اور 6 جنوری کو سیتامڑھی سے ہوتی ہوئی شیوہر پہنچی۔ شیوہر پہنچ کر نتیش کمار نے انجینئرنگ کالج کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اب شیوہر کے طلبہ کو انجینئرنگ کے لیے دوسرے شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس یاترا کے ذریعہ نتیش کمار شیوہر ضلع کے پپراهی بلاک کے شیخ بشھیا گاؤں کے وارڈ نمبر11 میں مختلف محکموں کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ معائنہ کے دوران، انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ، پپراہی، چیف منسٹر رورل سولر اسٹریٹ لائٹ اسکیم، اسمارٹ پری پیڈ میٹر وغیرہ جیسے ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ اس دوران خواتین، دیہی باشندوں اور معذور افراد نے اپنے مسائل رکھے جس کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات دی گئیں۔

سمادھان یاترا کا مقصد:
نتیش کمار کی سمادھان یاترا کے تین اہم مقاصد ہیں: پہلا، راج سرکار کی طرف سے چلائی جا رہی سرکاری اسکیموں کی حقیقی زمینی صورتحال جاننا، دوسرا، شناخت شدہ گروپوں سے ملاقات کر کے لوگوں کے مسائل جاننے کی کوشش کریں گے۔ اور تیسرا یہ کہ ضلعی سطح کا جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ یعنی اگر سرکاری اسکیموں کے نفاذ میں کوئی کوتاہی ہے تو یہ کیوں، کیسے اور کس کے ذریعے کی گئی اور عوامی مسائل کیسے حل کیے جائیں۔

وزیر اعلیٰ کی اس سمادھان یاترا کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ نتیش کمار اس یاترا کے دوران کسی بھی جلسہ عام سے خطاب نہیں کریں گے، بلکہ براہ راست عوام سے روبرو ہوں گے اور ان کے مسائل سنیں گے۔

سمادھان یاترا کا شیڈول:
یہ سمادھان یاترا مغربی چمپارن کے بالمیکی نگر سے 5 جنوری کو شروع ہوئی، 6 جنوری کو سیتامڑھی شیوہر، 7 جنوری کو ویشالی، 8 جنوری کو سیوان، 9 جنوری کو چھپرا، 11 جنوری کو مدھوبنی، 12 جنوری کو دربھنگہ، 18 جنوری کو سہرسہ کو سپول۔ 19 جنوری کو ارریہ، 20 جنوری کو کشن گنج، 21 جنوری کو کٹیہار، 22 جنوری کو کھگڑیا، 28 جنوری کو بنکا اور 29 جنوری کو مونگیر لکھیسرائے اور شیخ پورہ پہنچے گی۔

اس سمادھان یاترا کے بعد نتیش کمار نے مرکزی سیاست کے حوالے سے ملک کے دورے پر جانے کا اشارہ دیا ہے۔ اب اس سمادھان یاترا کے ذریعے حکومت کی جانب سے ریاستی سطح کی کن کن اسکیموں کو صحیح طریقے سے نافذ کیا جائے گا، کتنے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے، اور جائزہ میٹنگوں کے بعد کیا بہتری آئے گی، یہ دیکھنا ہوگا۔ بہر حال عام لوگ بہت خوش ہوں گے کہ ان کے وزیر اعلیٰ ان سے مل رہے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ نتیش کی اس سمادھان یاترا پر اپوزیشن یعنی بی جے پی والے تبصرہ کر رہے ہیں۔ ویسے طنز کرنا اپوزیشن کا کام ہے، اپوزیشن کا طنز ہی حکمران جماعت کو سیاست کی الجھی ہوئی راہوں میں بھی صحیح سمت میں چلنے اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کا سبق سکھاتا ہے۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles