Wednesday, January 15, 2025

تیجسوی کے 2023 میں وزیر اعلی بننے کے سوال سے گریز کرتے نظر آئے نتیش کمار

(تر ہت نیوز ڈیسک)
آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کے بیان کے بعد بہار کی سیاست گرم ہوگئی ہے۔ جگدانند سنگھ نے بہار کا سیاسی درجہ حرارت یہ کہہ کر بڑھا دیا تھا کہ نتیش کمار 2023 میں وزیر اعلیٰ کی کرسی تیجسوی کو دے کر ملک کی سیاست کریں گے۔ حالانکہ جگدانند سنگھ کے بیان کے بعد تیجسوی نے واضح کر دیا تھا کہ انہیں سی ایم بننے کی نہ تو کوئی خواہش ہے اور نہ ہی جلد بازی۔ جگدا نند سنگھ کے بیان پر سی ایم نتیش کا ردعمل آیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

تیجسوی کے 2023 میں وزیر اعلی بننے کے سوال پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے صرف اتنا کہا کہ آپ پریشان کیوں ہیں، سب ٹھیک ہے۔ اس کے بعد نتیش کمار گاڑی میں چلے گئے۔ بتا دیں کہ جگدانند سنگھ کے بیان کے بعد جے ڈی یو لیڈروں نے اعتراض اٹھایا تھا۔ جے ڈی یو پارلیمانی بورڈ کے صدر اوپیندر کشواہا اور ریاستی صدر امیش کشواہا نے کہا تھا کہ جے ڈی یو جگدانند سنگھ کے بیان کا نوٹس نہیں لیتی ہے۔

دراصل جگدانند سنگھ نے دہلی میں کہا تھا کہ نتیش کمار 2023 میں تیجسوی کو بہار کا اقتدار سونپ کر ملکی سیاست میں جائیں گے۔ جگدانند سنگھ کے اس بیان کے بعد بہار کی سیاست گرم ہوگئی۔ اس سے پہلے آر جے ڈی کے سینئر لیڈر شیوانند تیواری نے بھی نتیش کمار کو بہار کا تخت تیجسوی کو سونپ کر آشرم جانے کا مشورہ دیا تھا۔ اس وقت جے ڈی یو نے شیوانند تیواری کے بیان پر سخت اعتراض کیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کو بہار کا وزیر اعلی بنانے کے لیے مسلسل بیان بازی کر رہے ہیں، اس کے باوجود جے ڈی یو لیڈر اس معاملے پر کھل کر بولنے سے گریز کر رہے ہیں۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles