Friday, December 27, 2024

نتیش کابینہ کا اجلاس ختم، ۲۱ ایجنڈوں پر لگی مہر، بلاک آفیسر اور ڈی ڈی سی کے اختیارات میں کمی

پٹنہ میں جمعہ کو نتیش کابینہ کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ۲۱ ایجنڈوں پر مہر ثبت کی گئی۔ اس اجلاس میں نتیش کابینہ نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ اس فیصلہ کی رو سے بلاک آفیسر یعنی بی ڈی او اور معاون فلاحی کمشنر کے اختیارات میں کمی کی گئی ہے۔ وہیں ایکزیکیٹیوآفیسر اور پنچایتی راج آفیسر یا پھر نائب سکریٹری معیار کے افسران کو بی ڈی او اور ڈی ڈی سی سے کچھ زیادہ اختیارات دئے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار کی صدارت میں ہوئی کابینہ کے اجلاس میں لیا گیا۔ اس اجلاس میں اور بھی کئی اہم فیصلے لئے گئے ہیں، جن کی تفصیل ابھی واضح نہیں ہوسکی ہے۔ لیکن وثوق ذرائع سے بلاک آفیسر اور معاون فلاحی کمشنر کے کچھ اختیارات کے سلب کرنے کے فیصلے کی خبریں آئی ہیں اب ان فیصلوں کی تفصیلی جانکاری کل تک قارئین کے نذر کی جائیں گی۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles