Friday, December 27, 2024

اگر یوگی اویسی کی مدد سے دوبارہ وزیراعلیٰ بن گئے تو میں یوپی چھوڑ دوں گا: منور رانا

(ترہت نیوز ڈیسک)

  • ️ یوپی میں انتخاب کا وقت قریب آگیا ہے۔ سیاسی جماعتیں آئندہ 2022 کے یوپی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کو لے کر جوڑ توڑ میں مصروف ہے ،ہر طرف زبانی جنگ یوپی کی سیاسی گرمی کو بڑھا رہی ہے۔ دریں اثناء مشہور شاعر منور رانا نے ہفتے کے روز ایک بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھاجپا اس زعم میں ہے کہ اویسی کے یوپی میں اترنے کی وجہ سے اس بار بھی بھاجپا کی سرکار بن جائیگی تو یہ اُسکی خام خیالی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ اویسی کے یوپی الیکشن میں آنے سے یوپی کے مسلمانوں کا بڑا خسارہ ہوگا۔ اگراسد الدین اویسی کے یوپی میں انتخاب لڑنے کی وجہ سے یوگی آدتیہ ناتھ دوبارہ ریاست کے وزیر اعلی بن گئے تو منور رانا اس ریاست کو چھوڑ دیں گے۔ یوپی میں اویسی کے الیکشن لڑنے کے بارے میں ، منور رانا نے کہا ہے کہ اویسی اور بی جے پی بظاہر دوسروں کو دکھانے کے لئے لڑ رہے ہیں تاکہ ووٹ کو پولرائزڈ کیا جاسکے اور بی جے پی کو فائدہ ہو۔
    رانا نے کہا کہ اگر یوپی کے مسلمانوں کے پاس ذرا بھی سیاسی سوجھ بوجھ اور ملی حمیت ہے تو وہ کبھی بھی اویسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ اگر پھر بھی بے غیرتی سے مسلمان اویسی کی طرف جاتے ہیں اور یوگی کی قیادت میں دوبارہ ریاست میں بھاجپا کی سرکار بن جاتی ہے، تب میں منور رانا اتر پردیش سے چلا جاؤں گا کیونکہ میں اس بات سے اتفاق کروں گا کہ اب یہ صوبہ مسلمانوں کے بسنے کے قابل نہیں رہا ہے۔ منور رانا نے ماضی میں اے ٹی ایس کے بڑے آپریشن کے بعد پکڑے گئے القاعدہ کے دو دہشت گردوں کی گرفتاری پر بھی سوالات اٹھائے۔

اے ٹی ایس مجھےبھی دہشت گرد سمجھ کر اٹھا نہ لے

رانا نے کہا ہے کہ جن لڑکوں کو دہشت گرد قرار دیا جارہا ہے وہ اتنے غریب ہیں کہ وہ صحیح طریقے سے زندگی نہیں گزار سکتے۔ ایسے لڑکوں کے بارے میں بتایا جارہاہے کہ اس کا تعلق القاعدہ سے تھا اور ایک چھوٹے پریشر کوکر کو بم بتایا جارہا ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ میں بھی مشاعرہ کے لئے پاکستان جاتا رہتا ہوں اور ماضی میں پاکستان سے پریشر کوکر خرید کر لایا ہوں ، تو کہیں اے ٹی ایس مجھےبھی دہشت گرد اور طالبانی سمجھ کر نہ اٹھا لے جائے۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles