(تر ہت نیوز ڈیسک)
بی جے پی کے وزیر جیویش مشرا اپنی ہی سرکار کے انتظامی افسران کے خلاف اسمبلی میں بھڑک اٹھے۔ وزیر نے اسمبلی صدر سے سوال کیا کہ ڈی ایم، ایس پی بڑا ہے یا وزیر؟ واضح رہے کہ بھاجپا پارٹی کی طرف سے بہار کے وزیر جیویش مشرا اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے جا رہے تھے کہ انکی گاڑی کو ڈی ایم اور ایس پی نے اسمبلی احاطے میں روک دیا۔ جیویش مشرا گاڑی روکنے پر پولیس والوں پر غصے میں آگئے۔ اس کے بعد جیویش مشرا نے پولیس والوں کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔جیویش مشرا نے کہا کہ ڈی ایم-ایس پی کی گاڑی آ رہی تھی اور اس کی وجہ سے میری گاڑی روک دی گئی ہے۔ جب تک ایسے پولیس افسران کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
جیویش مشرا نے ودھان سبھا میں اسپیکر وجے سنہا سے بھی شکایت کی۔ بی جے پی وزیر کی حمایت میں اسمبلی میں ہنگامہ شروع ہوگیا۔ تمام اپوزیشن ارکان نے ویل کے پاس پہنچ کر نعرے بازی شروع کردی۔اسپیکر نے یقین دلایا کہ ارکان کے وقار کو مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اسپیکر نے یہ بھی کہا کہ کسی کو بدتمیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسمبلی کے احاطے میں کچھ دیر تک افراتفری مچ گئی جب وزیر بھڑک اٹھے۔بہار کے روزگار وسائل کے وزیر جیویش مشرا کی گاڑی کو روکنے کے بعد وزیر کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا۔ دراصل وہ اسمبلی پہنچ چکے تھے لیکن اسی وقت وزیراعلیٰ کا قافلہ گزر رہا تھا۔ ڈی ایم اور ایس پی کی گاڑی ان کے پیچھے جا رہی تھی۔ تو اس کی گاڑی روک دی گئی۔ اس کے بعد ناراض وزیر جیویش مشرا نے گاڑی روکنے والے پولیس افسر کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ایوان میں کہا، “ڈی ایم بڑا… ایس پی بڑا یا وزیر بڑا حکومت فیصلہ کرے”۔؟