Monday, November 25, 2024

جدیو کے کئی نتیاؤں نے پارٹی چھوڑکر تھاما اپیندرکشواہا کا دامن

(ترہت نیوزڈیسک)

جدیو کے سابق لیڈر اپیندر کشواہا جب سے جدیو سے الگ ہوئے ہیں تب سے نتیش کمار کے خلاف محاذ آرائی شروع کردی ہے۔ بہار کے الگ الگ جگہو پر گھوم کر اپنے پرانے حامیوں سے مل کر انہیں پھر سے اپنے قریب لانے کی پرزور کوشش کررہے ہیں۔ اپیندر کشواہا نے فی الحال راشٹریہ لوک جنتا دل کے صدر ہیں اورکشواہا ان دنوں اپنی پارٹی کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔ اس کڑی میں منگل کو وہ جے ڈی یو کے ڈیڑھ درجن سے زیادہ لیڈروں کو اکٹھا کرنے میں کامیاب رہے۔ وراثت بچاؤ یاترا کے پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد جدیو کے 17 لیڈران راشٹریہ لوک جنتا دل میں شامل ہوئے۔ کشواہا کی پارٹی میں شامل ہونے والوں میں جے ڈی یو کسان سیل (گیا) کے سابق ضلع صدر ستیش شرما، کسان سیل کے سابق ضلع صدر سمیت 17 لیڈران شامل ہیں۔ نائب صدر راج کشور سنگھ، ایجوکیشن سیل کے سابق نائب صدر ششی کانت، کسان سیل کے سابق ریاستی جنرل سکریٹری سنجے کمار اور منجیش شرما، پٹنہ میٹروپولیٹن کے سابق ضلع صدر اونے کمار اور وجے کمار چوہان۔ شامل ہیں۔ اوپیندر کشواہا نے جے ڈی یو چھوڑنے سے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ حصہ داری چاہتے ہیں سیاسی ماہرین کے مطابق کشواہا کو لگتا ہے کہ نتیش کمار کے بعد جے ڈی یو اور ‘لو کش’ سمیکرن ووٹ بینک کے حقیقی حق دا وہی ہیں۔ اب جب انہیں حصہ نہیں ملا تو وہ ویرات بچاؤ یاترا کے ذریعے لوگوں اور خاص کر پرانے ساتھیوں کو اپنے ساتھ لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہیں اس اپنے مشن میں کسی حد تک کامیابی بھی مل رہی ہے۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles