Monday, November 25, 2024

بہار میں برڈ فلو کا خطرہ بڑھ گیا، مویشی پالنے والے افسر نے الرٹ جاری کر دیا۔

(ترہت نیوز ڈیسک)

  بہار- جھارکھنڈ سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں برڈ فلو کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے حییوانات دیکھ بھال محکمہ نے مظفر پور ضلع میں الرٹ جاری کیا ہے۔ ویٹرنری چیف نے ضلع کے تمام بلاکوں میں ریپڈ ریسپانس ٹیم بنانے اور پرندوں کی روزانہ رپورٹ دینے کو کہا ہے۔ پڑوسی ریاست جھارکھنڈ میں برڈ فلو کے کیسز سامنے آنے کے بعد چیف ویٹرنری آفیسر نے مظفر پور ضلع میں بھی الرٹ جاری کیا ہے۔

ابھی تک مظفر پور ضلع میں برڈ فلو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینیمل ہسبنڈری آفیسر ڈاکٹر سدھیندو کمار نے کہا کہ- “ہمیں چوکنا رہنا ہے۔ پولٹری اور پرندوں کو پالتے وقت صفائی کے بارے میں چوکنا رہنا ہے۔ ہم جتنے زیادہ چوکس ہوں گے، برڈ فلو سے اتنا ہی بچ سکتے ہیں۔ اورصرف احتیاط ہی ہمیں بچا سکتا ہے۔

مظفر پور کے ضلع انیمل ہسبنڈری آفیسر ڈاکٹر سدھیندو کمار نے ضلع میں برڈ فلو کو لے کر چوکنا رہنے کو کہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا کوئی معاملہ سامنے آئے تو فوراً محکمہ کو اطلاع دیں۔ محکمہ بھی اپنی سطح سے علاقے کا مسلسل دورہ کر رہا ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔ محکمہ سے ہدایت ملی ہے کہ اس سے متعلق رپورٹ روزانہ بھیجی جائے۔ ہم روزانہ رپورٹ بہار حکومت کو بھیج رہے ہیں۔ کوئی کیس سامنے آئے تو فوراً آگاہ کیا جائے۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles