Monday, November 25, 2024

عظیم اتحاد اور بھاجپا نے بہار کے ایم ایل سی انتخابات کے لیے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا کیا اعلان

(ترہت نیوزڈیسک)

  بہار قانون ساز کونسل کی پانچ گریجویٹ سیٹوں کے لیے 31 مارچ کو انتخابات ہونے ہیں۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے اس کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اس انتخابی دنگل کے لیے عظیم اتحاد اور بی جے پی دونوں نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ بہار میں قانون ساز کونسل کے ارکان کے لیے پانچ خالی قانون ساز کونسل سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں، جن میں سارن گریجویٹ حلقہ، گیا گریجویٹ حلقہ، گیا ٹیچر حلقہ، سارن ٹیچر حلقہ، کوشی ٹیچر حلقہ شامل ہیں۔

امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا نے عظیم اتحاد کی جانب سے کہا کہ ہمارے اتحاد کے سرکردہ لیڈروں نے سبھی سیٹوں کے لئے امیدواروں کا فیصلہ کردیا ہے۔ اس کے تحت سارن گریجویٹ حلقہ سے جے ڈی یو کے امیدوار وریندر نارائن یادو ہوں گے۔ وہیں گیا سے آر جے ڈی کے پنیت کمار سنگھ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گیا ٹیچرحلقہ سے جے ڈی یو امیدوار سنجیو شیام سنگھ اور کوشی سے جے ڈی یو امیدوار ڈاکٹر سنجیو کمار سنگھ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کیدار پانڈے کے بیٹے اننت پشکر کو سی پی آئی کی جانب سے سارن ٹیچر حلقہ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار بنایا گیا ہے۔

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون کمار سنگھ کی جانب سے ایک خط جاری کرتے ہوئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، سابق وزیر مہاچندر پرساد سنگھ سارن گریجویٹ سیٹ سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ جبکہ اودھیش نارائن سنگھ گیا سے، کوشی ٹیچر سیٹ سے رنجن کمار کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے دھرمیندر سنگھ کو سارن ٹیچر کے حلقے پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی نے گیا ٹیچر کے حلقے سے اپنے امیدواروں کے ناموں کا ابھی تک اعلان نہیں کیا ہے۔

اس الیکشن کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 13 مارچ تک ہے۔ جبکہ ووٹنگ 31 مارچ کو ہوگی۔ اس کے بعد ووٹوں کی گنتی 5 اپریل کو ہوگی۔ وہ چار نشستیں جن پر دو سالہ انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان کی مدت مئی میں ختم ہو رہی ہے۔ فی الحال ان میں سے تین سیٹیں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جے ڈی (یو) کے پاس ہیں جبکہ ایک بی جے پی کے کھاتے میں ہے۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles