Monday, November 25, 2024

گریما لوہیا نے یو پی ایس سی امتحان میں دوسری پوزشین لاکر بہار کا بڑھا یا وقار

(ترہت نیوزڈیسک)

بہار کی بیٹی گریما لوہیا نے سول سروسز امتحان (یوپی ایس سی) میں آل انڈا سطح پردوسری پوزیشن حاصل کرکے پورے بہار کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ گریما لوہیا نے اپنے انتہائی مشکل گھریلو حالات کے باوجود سول سروسز کے امتحان میں دوسرا رینک حاصل کیا ہے۔ گریما بکسر کی رہنے والی ہے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بکسر سے حاصل کی اور دہلی سے گریجویشن کیا۔ والد کا انتقال 2015 میں ہوا۔ سوشل میڈیا سے حوصلہ افزائی کے بعد اس نے سول سروس کے امتحان کی تیاری شروع کر دی۔ جب تک گریما پڑھتی تھی، ماں جاگتی رہتی تھی۔ گریما کو یقین تھا کہ وہ UPSC میں کامیابی حاصل کرے گی لیکن اسے اندازہ نہیں تھا کہ وہ AIR-2nd ٹاپر ہوں گی۔ اس کامیابی کے بعد گریما لوہیا اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دینے والوں کا ہجوم ہے۔ لوگ مبارکباد دینے کے لیے پپرپتی روڈ بنگلہ گھاٹ پہنچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے سول سروسز امتحان کے حتمی نتائج میں اس سال بھی خواتین نے اپنا دبدبہ برقرار رکھا ہے۔ ٹاپ 4 میں صرف خواتین شامل ہیں۔ AIR 1 پر اشیتا کشور، دوسرے پرگریما لوہیا، تیسرے پراوما ہارتھی این اور بہار کی اسمرتی مشرا بھی ٹاپرز کی فہرست میں شامل ہیں۔ پچھلے سال شروتی شرما نے یوپی ایس سی ۲۰۲۱ کے امتحان میں آل انڈیا رینک 1 حاصل کیاتھا۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles