Tuesday, November 26, 2024

بہار کے کئی اضلاع میں سیلاب جیسی صورتحال، این ڈی آر ایف کی 7 ٹیمیں تعینات

(تر ہت نیوز ڈیسک)
  بہار کے کئی اضلاع میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہونے لگی ہے۔ کئی اضلاع سے مقامی پل ٹوٹنے اور پانی بھرنے کی اطلاعات آنے لگی ہیں۔ ایسے میں این ڈی آر ایف کی 7 ٹیموں کو سیلاب زدہ اضلاع میں بروقت تعینات کیا گیا ہے۔شمالی بہار میں مستقبل میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر، بیہٹا میں واقع 9ویں بٹالین کی ٹیموں کو حساس اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے۔ ٹیم کو گوپال گنج، بھاگلپور، مظفر پور، دربھنگہ، کشن گنج، سپول میں تعینات کیا گیا ہے۔ پٹنہ کے دیدار گنج میں بھی ایک ٹیم کو تعینات کیا گیا ہے۔ بہار اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی مانگ پر این ڈی آر ایف کی تمام 7 ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ شمالی بہار کے کئی اضلاع ایسے ہیں، جہاں مسلسل بارش کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال ہے۔ نیپال میں بھی بارش نے کئی اضلاع کی ندیوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ محکمہ ڈیزاسٹر مسلسل بارش اور گرج چمک کے حوالے سے وارننگ جاری کر رہا ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے پٹنہ میں ایک کنٹرول روم بھی تیار کیا ہے جو دن بھر کام کرے گا۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles