Monday, January 6, 2025

ضلع کے دو نگر پریشد اور ایک نگر پنچایت کے انتخابی نتائج کا اعلان

(ترہت نیوز ڈیسک)

مشرقی چمپارن ضلع میں پہلے مرحلے کے لیے دو میونسپل کونسل اور ایک نگر پنچایت کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے کے لیے 18 دسمبر کو مشرقی چمپارن کے چکیہ اور راکسول میونسپل کونسل(نگر پریشد) اور سوگولی نگر پنچایت کے لیے چیئرمین، نائب چیئرمین اور وارڈ کونسلروں کے عہدوں کے لیے ہوئے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی منگل کو منشی سنگھ کالج مو تیہاری میں پرامن طریقے سے مکمل ہوئی۔ نتائج درج ذیل ہیں:

چکیا میونسپل کونسل (نگر پریشد):
پون کمار چکیا میونسپل کونسل کے چیئر مین کے عہدے پر منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے حریف رادھے شیام پرساد کو 2471 ووٹوں سے شکست دی ہے۔ پون کمار کو 8034 ووٹ ملے جبکہ راد ھے شیام پرساد کو 5563 ووٹ ملے۔ نائب چئیر مین عہدے کے لئے سبھاش کمار منتخب ہوئے ہیں۔ سبھاش کمار نے اپنے حریف راجیو کمار سنگھ کو 2729 ووٹوں سے شکست دی ہے۔

رکسول میونسپل کونسل (نگر پریشد):
دھرو پتی دیوی نے رکسول نگر پریشد کے چیئر مین کے عہدے کے لئے منتخب ہوئی ہیں۔ انہوں نے اپنی حریف ببیتا سنگھ کو 312 ووٹوں سے شکست دی۔ دھرو پتی دیوی کو 4460 ووٹ ملے، اور ببیتا سنگھ کو 4148 ووٹ ملے۔ نائب چیئرمین کی کرسی پر پشپا دیوی نے قبضہ جمایا ہے۔ پشپا دیوی کو 6940 ووٹ ملے اور ان کی حریف رخسانہ پروین کو صرف 3627 ووٹ ملے۔

سگولی نگر پنچایت:
سگو لی نگر پنچایت کے چیف کونسلر کے عہدہ پر نسرین علی نے پرچم لہرایا ہے۔ انہوں نے اپنی حریف منجو دیوی کو 1237 ووٹوں سے شکست دی ہے۔ نسرین کو 4145 ووٹ ملے، منجو دیوی کو صرف 2908 ووٹ ملے۔ یہاں سریتا دیوی نے ڈپٹی چیف کونسلر کے عہدہ پر قبضہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے حریف بی بی ناز کو 1184 ووٹوں سے شکست دی ہے۔

ضلع ہیڈکوارٹر موتیہاری سمیت ضلع کے دیگر بلدیاتی جگہوں میں دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ ہونا باقی ہے۔ امیدوار پورے جوش و خروش سے اپنے ووٹروں کو راغب کرنے میں مصروف ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ 28 دسمبر کو ہونی ہے جس کی گنتی 30 دسمبر کو ہوگی۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles