Thursday, January 16, 2025

جے ڈی یو کے قومی صدر کا انتخاب مکمل، للن سنگھ دوسری بار بلا مقابلہ منتخب

(تر ہت نیوز ڈیسک)

للن سنگھ پیر کو جے ڈی یو کے قومی صدر کے عہدے پر دوسری بار فائز ہوئے ہیں۔ اس بار بھی للن سنگھ بلا مقابلہ صدربنے ہیں۔ راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ پر دوسری بار اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نتیش کمار نے انہیں قومی صدر کی ذمہ داری سونپی ہے۔ جے ڈی یو کے قومی انتخابی افسر انیل ہیگڑے نے بلامقابلہ انتخاب کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ انہیں 10 دسمبر کو پٹنہ کے ایس کے میموریل ہال میں ہونے والی جے ڈی یو نیشنل کونسل کی میٹنگ میں انتخاب کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ جے ڈی یو کے قومی صدر کی کمان دوسری بار للن سنگھ کو سونپنے پر پارٹی کے اندر اتفاق رائے تھا، لیکن سب سے بڑی بات نتیش کمار کا بھروسہ تھا۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے گزشتہ دنوں جے ڈی یو کی ریاستی کونسل کی میٹنگ میں اس کا واضح اشارہ دیا تھا۔ ریاستی کونسل میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ للن سنگھ کو دوبارہ پارٹی کے قومی صدر کی ذمہ داری سونپی جائے۔ وہ اس سلسلے میں ایک تجویز بھی پیش کریں گے۔

اس سے پہلے جب جے ڈی یو کے تنظیمی انتخابات کی تاریخ طے ہوئی تھی، تبھی یہ بحث آگے بڑھی تھی کہ للن سنگھ دوبارہ پارٹی کے قومی صدر ہوں گے۔ جے ڈی یو نے یہ فیصلہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے لیا ہے۔ للن سنگھ شروع سے ہی جے ڈی یو میں انتخابی انتظام سنبھال رہے ہیں۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles