Sunday, November 24, 2024

موتیہاری سمیت بہار کے کئی اضلاع میں محسوس ہوئے زلزلے کے جھٹکے، جان مال کا کوئی نقصان نہیں

(ترہت نیوزڈیسک)

بہار میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ موتیہاری، دارالحکومت پٹنہ اور گوپال گنج سمیت بہار کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

راجدھانی پٹنہ، گوپال گنج، موتیہاری، چھپرا اور بگہا سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں صبح تقریباً 7:25 بجے زلزلے کے جھٹکے لوگوں نے محسوس کئے۔ معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز پڑوسی ملک نیپال میں تھا۔ لوگوں نے چند سیکنڈ کے لیے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ۔

زلزلے کا مرکز نیپال کے شہر کھٹمنڈو کے قریب تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ جیسے ہی زمین ہلتی ہوئی محسوس ہوئی لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، حالانکہ ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles