Thursday, January 16, 2025

بہار کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی اور آر جے ڈی دونوں اپنی سیٹیں بچانے میں کامیاب رہے، آر جے ڈی موکاما اور بی جے پی گوپال گنج سے جیتی۔

(ترہت نیوز ڈیسک)
بہار قانون ساز اسمبلی کی دو نشستوں پر ہوئے انتخابات کے نتائج کا اتوار کو اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس ضمنی انتخاب میں مقابلہ برابر کا رہا ہے، بی جے پی اور آر جے ڈی دونوں اپنی اپنی سیٹیں بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔ موکاما کے مضبوط لیڈر اننت سنگھ نے آخر کار جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے عوام پر اپنا غلبہ اور محبت ثابت کر دی ہے۔ اننت سنگھ کی بیوی نیلم دیوی نے آر جے ڈی کے ٹکٹ پر موکاما سیٹ سے کامیابی حاصل کی ہے۔ اور ایک بار پھر آر جے ڈی نے موکاما سیٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔ دوسری طرف بی جے پی نے ایک بار پھر گوپال گنج سیٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی ایم ایل اے سبھاش سنگھ کی موت سے خالی ہوئی گوپال گنج اسمبلی سیٹ پر عوام نے ان کی اہلیہ کسم دیوی کو ایم ایل اے بنایا ہے۔ دونوں نشستیں پہلے ان دونوں جماعتوں کے پاس تھیں اور سیدھا مقابلہ بھی ان دونوں جماعتوں کے درمیان تھا۔ آخر کار موکاما سیٹ آر جے ڈی امیدوار نیلم دیوی نے جیتی، جب کہ گوپال گنج میں بی جے پی امیدوار کسم دیوی نے آر جے ڈی امیدوار کو شکست دی۔

موکاما اور گوپال گنج کے ضمنی انتخابات کئی لحاظ سے خاص رہے ہیں۔ پہلے ان دونوں سیٹوں پر مرد ایم ایل اے ہوتے تھے لیکن اب خواتین ایم ایل اے دونوں سیٹیں جیت کر ایوان میں پہنچ رہی ہیں۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ الیکشن جیتنے والی ان دونوں خواتین ایم ایل اے کے شوہر پہلے اس سیٹ سے الیکشن جیت کر اسمبلی پہنچے تھے۔ سابق وزیر اور بی جے پی ایم ایل اے سبھاش سنگھ کی موت کے بعد گوپال گنج میں انتخابات ہوئے۔ یہاں ان کی اہلیہ کسم دیوی نے کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ موکاما میں سابق ایم ایل اے اننت سنگھ کی رکنیت ہارنے کے بعد الیکشن ہوا تھا اور اننت سنگھ کی بیوی نیلم دیوی نے الیکشن جیت لیا ہے۔

عوام میں ایک اور بات بھی زیر بحث ہے کہ گوپال گنج سیٹ پر بی جے پی کی جیت کی وجہ سابق ایم پی شہاب الدین کی کنبے کی آر جے ڈی سے ناراضگی ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ شہاب الدین کی موت کے بعد آر جے ڈی نے ان کے خاندان کو سیاسی عزت نہیں دی ہے جس کی وجہ سے گوپال گنج کے آر جے ڈی ووٹر تقسیم ہو گئے ہیں۔ لیکن جیت اور ہار کے مارجن کو دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کیو نکہ آر جے ڈی امیدوار نے گوپال گنج میں بی جے پی کو سخت ٹکر دی ہے۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles