Sunday, November 24, 2024

مہاجر مزدوروں کو لے کر بہار کابینہ کا بڑا فیصلہ، اب موت ہونے پر لواحقین کو ملے گا 2 لاکھ معاوضہ

(ترہت نیوزڈیسک)

بہار کابینہ کی میٹنگ میں نو ایجنڈوں کو منظوری دی گئی ہے۔ اس میں حکومت نے مہاجر مزدوروں کو لے کر بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اس کے تحت اب مہاجر مزدوروں کی موت پر حکومت ان کے زیر کفالت افراد کو دو لاکھ روپے کی امداد فراہم کرے گی۔ اس سے قبل حکومت کی طرف سے ایک لاکھ روپے کی مدد دی جاتی تھی۔ دوسری جانب معذوری کی صورت میں ایک لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کابینہ میں لیے گئے دیگر فیصلوں کے بارے میں کابینہ محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ایس سدھارتھ نے تفصیل سے بتایا۔

2018-19 میں بہار حکومت نے 121 مہاجر مزدوروں کے زیر کفالت افراد کو ایک لاکھ روپے کی امداد دی تھی۔ 20-2019 میں 99 مہاجر مزدوروں کے زیر کفالت افراد کو مدد دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی 2020-21 میں 98 مہاجر مزدوروں کے زیر کفالت افراد کو فائدہ ہوا۔ اس کے علاوہ 2021-22 میں 74 اور 2022-23 میں 126 مہاجر مزدوروں کے زیر کفالت افراد کی حکومت نے مدد کی۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles