(ترہت نیوز ڈیسک)
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو راشٹریہ جنتا دل اور بہار کی عوام کی اس تجسس کو دور کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 2025 کا اسمبلی انتخابات نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کی قیادت میں لڑا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اب تیجسوی یادو کو بہار کی باگ ڈور سنبھالنی ہوگی۔ جے ڈی یو اور آر جے ڈی پارٹی تیجسوی کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گی۔ نتیش کمار کے اس بیان کے بعد تیجسوی اور نتیش کمار کے تعلقات میں مضبوطی آئے گی، ساتھ ہی یہ خدشہ بھی دور ہو گیا کہ کیا 2025 کے اسمبلی انتخابات تک نتیش کمار آر جے ڈی اور عظیم اتحاد کے ساتھ رہیں گے؟ تو ہاں، اس شک کو دور کرتے ہوئے نتیش کے بیان نے کھلا پیغام دیا ہے کہ تیجسوی کو اب عظیم اتحاد کی جانب سے بہار کی قیادت کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔
اس کے ساتھ ہی نتیش کمار نے یہ بھی کہا کہ انہیں وزیر اعظم بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے، ان کی ایک ہی خواہش ہے کہ بہار میں بی جے پی کا صفایا ہو جائے۔ وقت فیصلہ کرے گا کہ بہار میں بی جے پی مضبوط ہوگی یا کمزور، لیکن ایک بات اب یقینی مانی جارہی ہے کہ نتیش کمار دوبارہ بی جے پی میں شامل نہیں ہونے والے ہیں۔ اور بہار کے وزیر اعلی کے طور پر، اب ان کا سفر صرف 2025 تک ہے، عوام ہی فیصلہ کرے گی کہ بہار کے وزیر اعلیٰ کی کرسی کون سنبھالے گا، لیکن جب نتیش نے عظیم اتحاد کی قیادت کی ذمہ داری تیجسوی کو سونپی ہےتو پھر ایسے میں اگر بہار کے لوگ اپنا مینڈیٹ عظیم اتحاد کو دیتے ہیں یہ تو وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ تیجسوی بہار کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔
واضح رہے کہ آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے نتیش کمار کے بارے میں کہا تھا کہ نتیش کمار پی ایم میٹریل ہیں۔ آر جے ڈی کے قومی صدر کے اس بیان کے بعد آر جے ڈی کے کئی لیڈروں نے کہنا شروع کر دیا کہ نتیش کمار ہی ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے، نتیش کمار میں ملک کی قیادت کرنے کی پوری صلاحیت ہے، ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب کو نتیش کمار ہی شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔ . لیکن اب وزیر اعلیٰ نے خود ان تمام بیانات اور قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے۔ نتیش کمار نے صاف کہہ دیا ہے کہ انہیں وزیر اعظم بننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اب نتیش کا منصوبہ کیا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔