Monday, November 25, 2024

وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی دعوت افطار میں عظیم اتحاد کے تمام لیڈران نے کی شرکت، بھاجپا نے کیا کنارہ

(ترہت نیوزڈیسک)

بھلے ہی بی جے پی نے چیف منسٹر نتیش کمار کی سی ایم رہائش گاہ پر منعقد کی گئی افطار پارٹی سے خود کو الگ کرلیا ہے، مگراس افطار میں عظیم اتحاد کے ساتھ بہار میں سرگرم دیگر تمام پارٹیوں کے لیڈران نے شرکت کی ہے۔ اس افطار پارٹی میں نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بالکل ساتھ بیٹھے دیکھا گیا۔

درحقیقت رمضان کے موقع پر وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے آج وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس دعوت افطار میں تمام جماعتوں کے ساتھ ساتھ بی جے پی لیڈروں کو بھی وزیر اعلیٰ نے مدعو کیا۔ بھلے ہی بی جے پی کی طرف سے کوئی لیڈر نہیں پہنچا ہو لیکن نائب وزیر اعلی تیجسوی سمیت اتحاد کے سبھی لیڈران اوروزرا نے وزیر اعلی کی افطار پارٹی میں پرجوش انداز میں شرکت کی۔

دوسری طرف بی جے پی نے کہا ہے کہ بہار جل رہا ہے اور وزیر اعلیٰ پارٹی کر رہے ہیں۔ بی جے پی کا کوئی لیڈر ایسی پارٹی میں شامل نہیں ہوگا۔ بی جے پی کے اس فیصلے کے بعد بی جے پی کا کوئی لیڈر سی ایم کی افطار پارٹی میں نہیں پہنچا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر افطار پارٹی کے لیے سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے تھے۔ اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ روزہ داروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ وہیں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ رمضان مقدس مہینہ ہے اسے لے کر گھٹیا ذہنیت کے لوگ سیاست کررہے ہیں۔ ہم تو ثواب کی نیت سے افطار کر اور کرارہے ہیں۔ یہ افطار دلوں کو جوڑنے کا کام کرتا ہے۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles