(ترہت نیوزڈیسک)
موتیہاری میں سلنڈرمیں آگ لگنے اور اسکے بلاسٹ ہونے سے آگ لگ گئی۔ سلنڈر بلاسٹ سے لگی آگ نے کئی گھروں کو اپنی چپیٹ میں لے لیا۔ اس آگ کی لپٹوں میں بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جس میں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ واضح ہو کہ کھانا پکانے کے دوران سلنڈر لیک ہو گیا۔ جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی اور کچھ ہی دیر میں 25 سے زائد افراد آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ دو لوگ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ زخمیوں میں بچے، بوڑھے اور خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر بیتیا جی ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا۔ یہ واقعہ رام گڑھوا کے پلنوا تھانہ علاقے کے پاکنیہ گاؤں میں پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کھانا پکاتے وقت گیس سلنڈر لیک ہونے لگا اور کچھ ہی دیر میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس کے بعد گھر والوں نے جلدی میں گیس سلنڈر نکالا۔ پھر اچانک زور دار دھماکہ ہوا اور آگ پوری طرح پھیل گئی۔ آگ لگنے سے تقریباً 15 لوگ بری طرح جھلس گئے، اس کے بعد مقامی سربراہ اور گاؤں والوں کی مدد سے سبھی کو فوری طور پر اسپتال لایا گیا۔ جس میں 9 زخمیوں کو بیتیہ جی ایم سی ایچ لایا گیا اور 6 لوگ ویرگنج کے اسپتال میں داخل ہیں۔ تمام زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ دو لوگ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ گیس سلنڈر میں آگ لگ گئی۔ آج کے آگ کے شعلے اتنے زوردار تھے کہ اس کی زد میں آنے سے یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ جی ایم سی ایچ کے منیجر شاہنواز کا کہنا ہے کہ سب کا بہتر علاج کیا جا رہا ہے۔