Saturday, October 19, 2024

لالو یادو چارہ گھوٹالہ کیس میں مجرم قرار، سزا کا اعلان 21 فروری کو ہوگا۔

(تر ہت نیوز ڈیسک)
اس وقت کی بڑی خبر جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی سے آ رہی ہے، جہاں چارہ گھوٹالے کے سب سے بڑے معاملے یعنی ڈورانڈا ٹریژری کیس سے غیر قانونی طور پر پیسے نکالنے کے معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق لالو پرساد یادو کو اس معاملے میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔ تاہم اس کیس میں سزا کا اعلان ہونا باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق لالو پرساد یادو کو کتنے سال کی سزا ہو گی یا انہیں ضمانت ملے گی، اس بارے میں 21 فروری کو فیصلہ کیا جائے گا۔
معلومات کے مطابق لالو پرساد کو مجرم قرار دیتے ہوئے 24 دیگر ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔ جبکہ 34 افراد کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت اب 21 فروری کو لالو پرساد یادو سمیت 41 لوگوں پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔ اس معاملے میں سزا یافتہ ملزمان کی سزا کے نکتہ پر سماعت جاری ہے۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles