Monday, November 25, 2024

ڈھاکہ میں ڈرگ ریکیٹ کا پردہ فاش، آسام کے جوڑے سمیت تین گرفتار

(ترہت نیوزڈیسک)

  موتیہاری ضلع کے سکرہنہ سب ڈویزن ہیڈکوارٹر ڈھاکہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک ممنوعہ منشیات کے ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے وافر مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد کیا ہے۔ پولیس نے آسام سے ایک جوڑے سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ جس کے تار آسام یعنی پوروانچل ریاست سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس منشیات میں شامل آسام کے میاں بیوی سمیت پچپکڑی میں ادویات کی دکان کے مالک کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

منشیات کے ریکیٹ کا انکشاف کرتے ہوئے سکرہنہ کے ڈی ایس پی راجیش کمار نے کہا کہ ڈھاکہ پولیس اسٹیشن کے سربراہ مکیش چندر کمار کو ایک جوڑے کے بارے میں اطلاع ملی کہ وہ بس کے ذریعے منشیات کی ایک بڑی کھیپ لے جا رہے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر جوڑے پر چھاپہ مارا گیا اور ان کے پاس سے گیارہ پولی تھینز میں دوائی کے کیپسول کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔ جس کی تفتیش ڈرگ انسپکٹر نے کی۔ تحقیقات میں تمام ادویات ممنوعہ ٹراماڈول نکلیں۔

 گرفتار جوڑے کی شناخت حضرت علی اور ان کی اہلیہ مزرین میدھا کے طور پر ہوئی ہے جو آسام کے رہنے والے ہیں۔ ڈی ایس پی سکرہنہ نے بتایا کہ گرفتار اسمگلر جوڑے سے گیارہ پولی تھین میں ممنوعہ ادویات برآمد ہوئیں۔ کرشنا بہاری ساہ کے میڈیکل اسٹور سے بھی بڑی مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد ہوئی ہیں۔ برآمد شدہ منشیات کا کل وزن 8 کلو 900 گرام ہے۔ اس کے بعد انکوائری کی بنیاد پر ڈرگ انسپکٹر کے ساتھ پچپکڑی ہیرا پٹی میں واقع گپتا میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مارا گیا۔ جس میں بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد کر لی گئیں۔

سکرہنہ ڈی ایس پی نے بتایا کہ گرفتار اسمگلر جوڑے کے تحریری بیان کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ آسام کے ایک جوڑے کے ساتھ تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ برآمد شدہ منشیات کا کل وزن 8 کلو 900 گرام ہے۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles