(ترہت نیوزڈیسک)
بہار میں افسران کی رشوت ستانی عروج پر ہے۔ آئے دن کوئی نہ کوئی افسر رشوت لیتے ہو گرفتار ہوکر جیل جا رہا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ رشوت لینے والے اپنی عادت سے باز نہیں آ رہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے رشوت خور افسران نے قسم کھا رکھی ہے کہ ہم نہیں سدھریں گے۔ ابھی ویشالی میں محکمہ بجلی کے کیرانی کو 30 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے نگرانی کی ٹیم نے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے، وہیں سیتامڑھی کے ضلعی ایکوشین افسر کو رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ سیتامڑھی میں ویجیلنس ٹیم نے ڈی ای او کو 50,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ وہ کل ہی سیتامڑھی کے ڈی ای او بنے تھے اور عہدہ سنبھالتے ہی رشوت لینا شروع کر دی تھی۔
سیتامڑھی کے ڈی ای او سنجے کمار دیو کنہیا کی گرفتاری کے بعد دفتر میں ہلچل مچ گئی۔ یہ بات جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ لوگوں میں چرچا تھا کہ سنجے کمار دیو کنہیا کو بدھ کو ہی سیتامڑھی کا ڈی ای او بنایا گیا ہے۔ آج انہوں نے بطور ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر چارج سنبھال لیا۔ عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد وہ رشوت لیتے ہوئے پکڑے گئے۔ سیتامڑھی کے ڈی ای او 50,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ سرویلنس ٹیم رشوت خور ڈی ای او کے ساتھ مظفر پور روانہ ہو گئی ہے۔ جہاں سنجے کمار دیو کنہیا کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔