(ترہت نیوز ڈیسک)
بہار میں ذات کی بنیاد پر مردم شماری کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔ ذات پات کی مردم شماری کا دوسرا مرحلہ 15 اپریل سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ جاتی سطح پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بہار میں حکومت کی جانب سے ذات پات کی مردم شماری دو مرحلوں میں کی جا رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں تمام گھروں کی گنتی ہوئی، یہ کام 21 جنوری تک مکمل کر لیا گیا۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے کی گنتی بھی 15 اپریل سے شروع ہو کر 15 مئی تک مکمل ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ دوسرے مرحلے میں شماری کا کام موبائل ایپ پر خطوط اور پورٹل کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس کا نوٹیفکیشن جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیاہے۔ اس کے ساتھ ہی ذات پات کی مردم شماری میں پوچھے گئے سوالات کو بھی اس نوٹیفکیشن میں شامل کیا گیا ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں سوالات کی فہرست درج ذیل اعتبار سے ہوگی:
خاندان کے رکن کے مکمل نام کے مطابق، والد/شوہر کا نام، خاندان کے سربراہ سے رشتہِ، عمر (سالوں میں)، جنس، ازدواجی حیثیت، مذہب، ذات کا نام، تعلیمی لیاقت، سرگرمی، رہائشی حیثیت، عارضی ہجرت کی حیثیت، کمپیوٹر/لیپ ٹاپ، موٹر گاڑی، زرعی زمین، رہائشی حیثیت، تمام ذرائع سے ماہانہ آمدنی شامل ہیں۔
اس کے ساتھ دوسرے مرحلے کی مردم شماری میں، ہرخاندان کے سربراہ کو ہر گھر کی مکمل تفصیل کے ساتھ ایک اعلامیہ دینا ہوگا، جس میں یہ لکھا ہوگا گا کہ “میں تصدیق کرتا ہوں کہ میری طرف سے میرے خاندان کے حوالے سےدی گئی معلومات میرے پختہ علم اور یقین کے مطابق صحیح ہیں اور ان میں سے کسی کو بھی کہیں اور شمار نہیں کیا گیا ہے۔ متعلقہ معلومات عام معلومات کے لیے شائع کی جاتی ہیں۔